Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

چاٹی کی لسی سے آج بھی بال دھوتی ہوں

ماہنامہ عبقری - مارچ 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے گاؤں میں عبقری رسالہ بہت ہی شوق سے پڑھا جاتا ہے‘ میری تمام سہیلیاں اور ماموں زاد بہنیں عبقری کی دیوانی ہیں۔ مجھے فخر ہے کہ اپنے گاؤں میں سب سے پہلے عبقری میرے والد صاحب لے کر آئے اور انہی کی محنت سے لوگوں نے عبقری سے فیض اٹھایا‘ ہمارے خاندان میں خواتین اور مردوں کے بال بہت گھنے‘ مضبوط اور سیاہ ہیں‘ خاص طور خواتین کے بال لمبے‘ گھنے‘ سیاہ اور چمکدار ہیں‘ قارئین! میں کسی شیمپو کی مشہوری نہیں کررہی بلکہ آپ کو اس کا راز بتارہی ہوں کہ آخر وہ کون سے ٹوٹکے ہیں جن کی وجہ سے ہماری خواتین کے بال بہت خوبصورت ہیں‘ الحمدللہ میرے بال بھی باقی خواتین کی طرح ہی لمبے او ر گھنے ہیں‘ اس کی وجہ ہماری بڑی بوڑھیاں ہیں جو نسل در نسل ہمارے بالوں میںدیسی ٹوٹکے اور نسخہ جات آزماتی اور لگاتی ہیں‘ آپ حیران ہوں گے میری والدہ نےابھی کل ہی میرے بال چاٹی کی لسی سے دھوئے ہیں‘ اس کے علاوہ جو دیسی ٹوٹکے ہمارے ہاں استعمال ہوتےہیں جو بھی مجھے یاد ہیں وہ میں لکھ رہی ہوں۔
٭خشک بالوں کی خشکی دور کرنے کے لیے ناریل کے نیم گرم تیل سے ان میں اچھی طرح مالش کریں۔
٭مہندی اور ناریل کا تیل برابر مقدار میں ملا کر لگانے سے بالوں کی خشکی دور ہو جاتی ہے۔
بالوں کی چکنائی ختم کرنے کا لیپ
٭ چکنے بالوں کی چکناہٹ سے نجات حاصل کرنے کے لئے ملتانی مٹی میں ذرا سا پانی ڈال کر اس میں ایک ترش لیموں نچوڑ لیں اور اس آمیزے کا لیپ بالوں کی جڑوں میں کریں اس کے بعد بالوںکو نیم گرم پانی سے دھوئیں خیال رکھیں کہ پانی بہت زیادہ گرم نہ ہو۔ سر سے زائد ازضرورت چکناہٹ دور ہو جائے گی۔
٭اگر بال جھڑنا شروع ہو جائیں تومکھن میں نمک ملا کر اچھی طرح سر کی مالش کریں اور تھوڑی دیر بعد نیم گرم پانی سے دھو ڈالیں۔ چند مرتبہ ایسا کرنے سے بالوں کی مضبوطی میں اضافہ ہوگا اور جھڑنا بند ہو جائیں گے۔
گرتے بالوں کو روکنے کا بہترین ٹوٹکہ
٭سیکاکائی، میتھی کے بیج اور ماش کی دال کی پیس کر اس میں پانی ڈالیں اور سر پر لگائیں گرتے بالوں کو روکنے کا بہترین ٹوٹکہ ہے۔
٭چاٹی کی لسی یادہی کی لسی سے دھونے سے بال لمبے ہوتے ہیں۔٭چائے کے ٹھنڈے قہوے سے بالوں کو دھونے سے بال لمبے اور گھنے ہو جاتے ہیں۔
کافور لگائیں بچوں کےسر سے جوئیں ختم
٭بالوں کی لمبائی میں اضافہ کرنے کے لیے کریلے کی جڑ پیس کر بالوں میں لگانا مفید ہے۔٭کافور کا عرق سرسوں کے تیل میں ملا کر بالوں میں لگانے سے جوئیں مر جاتی ہیں۔
٭بالوں میں مہندی لگانے سے سر کی گرمی دور ہو جاتی ہے اور بال لمبے بھی ہوتے ہیں۔

 

 

کافور کا تیل سرسوں میں ملا کر لگائیے !جوئیں ختم

 

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 291 reviews.