دسمبر 2014ء میں میں جھنگ سے گوجرہ آرہا تھا کہ ایک اجنبی شخص نے مجھے عبقری رسالہ دکھایا۔ میں نے اسے سرسری نظر سے دیکھا۔ اس میں دیسی ٹوٹکے اور اعمال لکھے ہوئے تھے۔میںنے یہ رسالہ ان صاحب کو واپس کردیا‘ بس سے اترنے کے بعد نجانے کیوں خود سے ندامت کرنے لگا کہ اتنی قیمتی چیز اس اللہ والے نے مجھے دی تھی اورمیں نے واپس کردی‘ اب مجھے میگزین کا نام بھی یاد نہ تھا‘ ایک ماہ کے بعد میں بازار سے گزر رہا تھا کہ ایک بک سٹال کے باہر عبقری نظر آیا‘ بھاگ کر اس طرف گیا‘ عبقری کو سٹال سے اٹھایا اور جلدی جلدی ورق گردانی کرنےلگا‘ بہت خوشی ہوئی‘ فوراً جیب سے پیسے نکالے‘ دکاندار کو دئیے اور خوشی خوشی گھرکو چل دیا۔ اس شمارے میں یَاقَہَّارُ کے فائدے لکھے دیکھے تو دل میں سوچا کہ میں بھی اوّل آخر سات بار درودشریف اور گیارہ تسبیح صبح و شام یاقہار کی پڑھوں گا۔میرے ساتھ شروع سے جادو جنات کے معاملات تھے‘ بے شمار جگہوں سے علاج کروایا مگر کہیں سے بھی مستقل آرام نہ ملا۔ پھر تھک کر ہار گھر بیٹھ گیا اور اسی کو زندگی کا حصہ سمجھ بیٹھا۔عبقری ملا‘ یَاقَہَّارُ کا وظیفہ پڑھا اور اسے پڑھنا شروع کردیا۔ ابھی میں نے سات دن ہی پڑھا ہوگا کہ رات کو خواب میں دیکھا کہ ایک کالے رنگ کا کتا میری طرف دوڑ کر آرہا ہے اور لگتا ہے کہ مجھے کاٹ کھائے گا مگریونہی وہ قریب آیا تو میرے منہ سے یَاقَہَّارُ کا ورد شروع ہوگیا۔ وہ کتا وہیں رک گیا اور واپس چلا گیا۔ اسی لمحے آناً فاناً ایک بڑے سینگوں والی بھورے رنگ کی گائے دوڑتی ہوئی میری طرف آرہی ہے اور ایسے لگ رہا تھا کہ وہ مجھے اٹھا کر ماردے گی۔ اسی لمحے میرے منہ سے دوبارہ یَاقَہَّارُ کا ورد شروع ہوگیا اب اس گائے نے دو تین چکر کھائے اور گر کر مر گئی۔ پھر میں خواب سے جاگ گیا اور کافی دیر یَاقَہَّارُ کا ورد کرتا رہا۔ پھر اس دن سے میرے کندھوں سے بوجھ ہلکا ہونا شروع ہوگیا اور اب اللہ کا شکر ہے کہ وہ کندھے کا درد نہیں رہا۔ پھر میں نے دو رکعت نقل صلوٰۃ توبہ کے پڑھے اور اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگی۔اس وظیفے سے پہلے میری نماز میں بھی سستی رہتی تھی کبھی ایک پڑھ لی کبھی دو اور کبھی کوئی بھی نہیں مگر یَاقَہَّارُ کی برکت سے میرے دل میں اللہ پاک کی عظمت پیدا ہوئی پھر میں نے آپ کے درس سننا شروع کئے اور لاہور تسبیح خانہ میں آیا اوراب مستقل میرا اور میرے گھر والوں کا تسبیح خانہ سے روحانی تعلق بن گیا ہے۔
ہم درس ضرور سنتے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں