محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! دوسال پہلے عبقری رسالہ سے تعارف ہوا میری ایک ملنے والی نے مجھے دیا تھا اسکے بعد سے مسلسل پڑھ رہی ہوں۔
انڈے سے الرجی کا خاتمہ
مجھے انڈے سے شدید الرجی تھی کسی بھی چیز میں انڈا شامل ہو میں کھا لوں تو شدید گیس کا درد ہوتا تھا پوری رات تڑپتے ٹہلتے گزرتی تھی۔ بیکری آئٹم کبھی کھالوں یا کباب میں انڈا ہو کہیں دھوکے سے کھالوں تو یہ مسئلہ ہوتا تھا۔ شادی کے بعد میری ساس امی نے اللہ ان کو جزائے خیر عطا فرمائے مجھے دو بڑی الائچی کے دانے کھانے کے لیے دیئے کہ چبا کر پانی سے نگل جائو۔ یہ عمل کئی بار کیا اور فوری افاقہ ہوا۔ فوراً پیٹ صاف ہو جاتا گیس وغیرہ ختم ہو جاتی حیرت اور خوشی بلکہ صد شکر کا مقام ہے کہ اب مجھے انڈے سے الرجی بالکل نہیں میں انڈہ کھاتی ہوں اس سے بنی ہر چیز کھاتی ہوں۔
میرے والد کی صحت و تندرستی کا راز مسواک
اکثر دانت میں درد رہتا تھا برش اور پیسٹ کی جگہ مسواک استعمال کی دنیا کے فائدے تو ہوئے ہی آخرت کے فائدے یہ کہ نماز کا ثواب 27 گنا بڑھ جاتا ہے۔ مرتے وقت ان شاء اللہ کلمہ نصب ہوگا۔ اگر مسواک اپنے پاس رکھی جائے (جیب میں یا پرس میں) تو بڑے سے بڑا حادثہ ہو ہڈی نہیںٹوٹے گئی ان شاء اللہ۔ میرے والد کو بارہا تجربہ ہوا۔ ایک واقعہ درج ذیل ہے: والد کا گیٹ، جالی، گرل کا کارخانہ تھا ایک بار ٹنوں لوہا آیا۔ اتارا جانے لگا تو والد صاحب قریب ہی کرسی پر بیٹھے تھے پورا لوہے کی چادروں کا بنڈل رسی ٹوٹنے کی وجہ سے ان کے آدھے دھڑ پر گرگیا چیخیں نکل گئیں سب سمجھے ان کی ٹانگوں کا کچومر نکل گیا ہوگا۔ پھر انہوں نے کاریگروں سےکہا اپنے ہوش و حواس درست کرتے ہوئے۔دیکھو اکٹھا چادریں ہٹانے کی کوشش نہ کرو ایک ایک چادر اٹھاتے جائو دور ڈالتے جائو اس طرح جب ساری ہٹ گئیں تو لوگ جو سمجھ رہے تھے ان کی ٹانگیں سلامت نہ ہوں گی وہ حیران رہ گئے انہوں نے کہا آہستہ آہستہ پیروں میں مساج کرو پھر سہارا لیکر کھڑے ہوگئے ماشاء اللہ 80سال عمر ہے الحمدللہ حیات ہیں۔ایسے کئی حادثے ان کے ساتھ ہوئے۔ مسواک کو لازم کرلو دانتوں کے امراض سے نجات پائو اور آخرت کی بھلائیاں بھی۔
پھٹکڑی کا فائدہ:دانت کے درد میں پھٹکڑی پانی میں گھول کر اس پانی سے اچھی طرح غرارہ کریں فوری آرام ہوگا۔ آزمودہ ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں