Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کچن کے ٹوٹکے! میرے آزمودہ صرف آپ کیلئے

ماہنامہ عبقری - مارچ 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! (۱)چھری سے ہاتھ کاٹ جائے تو ہلدی لگا کر پٹی کرلیں زخم جلدی ٹھیک ہو جائے گا کامیاب ٹوٹکہ ہے۔(۲)دس سال پرانا ٹوٹکہ جس آدمی کا موٹاپا ختم کرنا ہو وہ آدمی روزانہ صبح نہار منہ آدھا کپ نیم گرم پانی میں دو چمچ شہد ملا کر پی لے یہ عمل کچھ ماہ کرے موٹاپا ختم ہو جائے گا۔ بازاری سالن کڑاھی ہوٹلوں کے کھانے مت کھائیں۔(۳)کھانا کھانے کے بعد تھوڑی اجوائن پانی کے ساتھ کھا لیں موٹاپا کبھی بھی نہیں ہوگا۔(۴)آم کھائیں اگر ہضم نہ ہوں تو جامن کھالے آم جلدی ہضم ہو جائیں گے۔(۵)سالن میں مرچ زیادہ ہوجائے تو لیموں کا رس ڈال دے مرچ کی مقدار کم ہو جائے گی۔(۶)دانت پیلے پڑ جائے تو دس تولہ لیموں کے چھلکے پیس کر اس میں نمک اور چھ ماشہ کافور ملادے دوائی دانتوں پر ملے تمام میل پیلا پن ختم۔ (۷)مچھربھگانے کے لیے کمروں میں نیم کے پتوں کی دھونی دیں مچھر بھاگ جائے گا۔اس کے علاوہ حرمل کی دھونی سے بھی مچھر بھاگ جائے گا لوبان کی دھونی سے مچھر بھاگ جائے گا۔ ٹوتھ پیسٹ کے نقصان:80 فیصد لوگ معدے اور پیٹ کے مریض ہیں یہ سب ٹوتھ پیسٹ برش کی وجہ سے ہیں ٹوتھ پیسٹ برش کرنے سے برش کی تہہ میں جراثیم لگ جاتے ہیں برش ایک بار استعمال کرنے سے برش کے ریشے سخت ہوتے ہیں جب آپ برش کرتے ہیں تو برش کی رگڑ سے مسوڑھے خراب ہوتے ہیں۔ مسوڑھے دانتوں سے الگ ہو جاتے ہیں۔ برش کرنے سے مسوڑھوں میں ورم پیدا ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے مسوڑھوں سے خون نکلتا رہتا ہے۔ برش کرنے سے مسوڑے پھول جاتے ہیں اور دانت جلدی نکل جاتے ہیں۔ برش سے ماس خورہ لگ جاتا ہے جس کی وجہ سے کم عمری میں دانت ہل جاتے ہیں۔ برش کرنے سے دانت کی چمک ختم ہو جاتی ہے۔ دانتوں میں فاصلہ پیدا ہو جاتا ہے۔ جب آپ بڑا گوشت کھائیں گے تو آپ کے مسوڑھے پھول جائیں گے درد پیدا ہوگا۔ اس لیے بہتر ہے مسواک کریں۔ (ٹبہ سلطان)
بچوں کا سر بڑھنا
جب بچے پیدا ہوتے ہیں تو سات دن کے بعد بال جسے جھنڈ کہتے ہیں اتار دے اس کے بعد استرا سے بال نہ اتارنا جو لوگ ننھے بچوں کے بال اُسترا سے اتارتے ہیں ان بچوں کا سر بڑھنا شروع ہو جاتا ہے پہلے بال استرا سے اتار لے پھر کبھی بھی آپ اُسترا استعمال نہ کریں استرا سے بال اتارنے سے بچوں کا سر بڑھتا ہے۔
عبقری ٹوٹکہ سیکشن:قارئین! بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اور مہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے یا آزمائے ہوئے ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تاکہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 278 reviews.