آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل
اگلے گریڈ میں ترقی مل گئی:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے بیچ کے تمام افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی مل گئی تھی لیکن میری ترقی کا حکم نامہ جاری نہیں ہورہا تھا کافی کوششیں کیں سفارش تک کروائی پر ایک بڑے افسر کے دستخط نہ ہونے کی وجہ سے میری ترقی رکی ہوئی تھی۔ ایک دوست نے آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل کتابچہ دیا اور دن رات کھلا پڑھنے کا کہا میں نے بھی مسلسل پڑھا نہ دن دیکھا نہ رات پڑھتا رہا۔ ایک ماہ کے اندر اندر میری فائل پر دستخط ہوگئے اور میری ترقی کا حکم نامہ جاری ہوگیا میں حیران تھا اتنی سفارشوں سے جو کام نہیں ہوا چند ہفتے مسلسل وظائف کی بدولت سے ہوگیا۔ (نبیل محمد، لاہور)
ناراض بہو گھر آگئی: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری بہو پچھلے تین ماہ سے اپنے میکے میں رہ رہی تھی گھریلو معاملات کی وجہ سے وہ ناراض تھی۔ میں نے اللہ سے دعا کی کہ میری بہو گھر آجائے کیونکہ میں اپنے بیٹے کا گھر برباد ہوتا نہیں دیکھ سکتی تھی۔ تسبیح خانے میں اکثر آتی رہتی تھی ایک جمعرات آئی تو ایک خاتون آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل کتابچے کا مطالعہ کررہی تھی میں نے اس بارے پوچھا اور اپنا مسائل بیان کیا اس نے کہا تم اس کو لگن اور یقین سے پڑھو اور لوگوں میں تقسیم کرو ان شاء اللہ تمہارے گھریلو الجھنیں ختم ہو جائیں گی میں نے دل سے پڑھا اورتین بار 200 کتابچہ تقسیم کیا ڈیڑھ ہفتے میں جب میں اپنی بہو کو لینے گئی تو وہ خوشی خوشی گھر آگئی حالانکہ پہلے دو بار میں گئی تھی لیکن اس نے آنے سے انکار کردیا تھا۔ (والدہ حبیب اللہ،قصور)
بیٹے کو اچھا روزگار مل گیا:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! وباء کے پیش نظر بیٹے کی کمپنی نے بیٹے سمیت کئی ورکرز کو کمپنی سے نکل دیا تھا جس وجہ سے گھریلو حالات تنگ ہوگئے میں نے بہت دعائیں کیں اور آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل کتابچہ میں دیئے گئے اعمال کیے اور تین چار بار 100,100 کتابچہ بیٹے کے روزگار کی نیت سے تقسیم کیا اللہ نے بہت ہی اچھی کمپنی میں ملازمت دیدی اب گھر کے حالات ٹھیک ہوگئے ہیں یہ سب کتابچہ کی تقسیم اور اس میں دیئے گئے وظائف کی برکت ہے۔ (صغریٰ بی بی، قصور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں