فاقےختم‘ دولت، عزت اور برکت کیسے ملی؟
اس سلسلے میں قارئین کی آزمودہ تحریریں ’’ ان کی مشکلات‘ فاقے‘ بے روزگاری‘ بیماری کیسے ختم ہوئی؟ کیسے ایک فاقوں میںمبتلا‘ دولت مند ہوا‘‘ شائع کی جائیں گی۔ آپ بھی اپنا یا اپنے کسی عزیز کا آنکھوں دیکھا واقعہ یا سنا ہوا ضرور لکھیں۔ لاکھوں کا بھلا اورآپ کا صدقہ جاریہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں میں تاقیامت عافیت‘ برکات عنایت فرمائے اور ہمارے سر پر آپ کی پرشفقت روحانی توجہات ہمیشہ قائم دائم رہیں۔ آمین!شادی شدہ زندگی میں صرف فاقے‘ تنگدستی‘ مار کٹائی‘ جھگڑے‘ گالی گلوچ اور گھر سے نکالنے‘ دھکے ہی دیکھے۔نجانے کتنی بار مجھے دھکے دیکر گھر سےنکالا گیا‘ طلاق کی دھمکیاں سہتی اٹھارہ سال گزار دئیے‘ اس کے علاوہ میرے شوہر گزشتہ اٹھارہ سال سے ہی بیمار ہیں‘ حال یہ ہے کہ ساری کمائی ہسپتالوں‘ بیماریوں پر خرچ ہوجاتی تھی اور میں خود بھی بیمار ہوگئی اور گھر کاکام کاج تک نہیں کرسکتی تھی مگر پھر میں نے اپنی تمام گھریلو پریشانیاں ایک خط میں لکھ کرآپ کو دفتر عبقری کے پتہ پر جوابی لفافہ لگا کر ارسال کیا۔ آج دو سال ہوگئے ہیں آپ نے مجھے اس وقت جوابی لفافہ میں ایک انمول تحفہ عطا فرمایا تھا۔ یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ۔ میں نے دن رات پاگل ہوکر پڑھا اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کے بتائے ہوئے دوسرے وظائف جاری رکھے۔ شکرالحمدللہ! آج میں پرسکون ہوں‘ میرے شوہر کی بیماریاں بھی اب تقریباً ختم ہوچکی ہیں‘ ہسپتالوں سے بھی جان چھوٹ گئی ہے‘ اس کے پڑھنے سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں بہت ہی اچھی جگہ کاروبار عطا کیا ہے۔ اس وظیفہ سے ہمیں وہ کچھ ملا جو میں سو چ بھی نہیں سکتی۔ ایک اور مسئلہ تھا کہ میری بیٹی ڈاکٹر بننا چاہتی تھی‘ اس وظیفے کی برکت سے اسے لاہور میں ایک میڈیکل کالج میں داخلہ مل گیا ہے۔ ایک دن اچانک مسئلہ کھڑا ہوگیا کہ ہاسٹل کی انتظامیہ نے میری بچی پر الزام لگایا کہ یہ کسی لڑکے کے ساتھ بھاگنا چاہتی ہے‘ حالانکہ میری بیٹی میں ایسی کوئی بات نہ تھی‘ انہوں نے میری بچی کو ہاسٹل سے نکال دیا‘ میں بہت پریشان‘ میرے شوہر شک بھی بہت کرتے ہیں‘ اگر ان تک یہ بات پہنچ جاتی تو وہ نجانے کیا کرجاتے‘ میں نے بس اسی وظیفہ کو پورے یقین‘ توجہ اور دھیان سے پڑھنا شروع کردیا‘ اللہ نے غیبی مدد فرمائی اور میری بیٹی کے متعلق ان کی غلط فہمی دور ہوئی‘ انہوں نے معذرت کی اور دو دن بعد میری بیٹی صحیح سلامت بحفاظت گھر آئی اور مجھے ساری صورتحال بتائی‘ اس وظیفے کی بدولت اللہ ہمیشہ میری‘ گھر والوں اور میری بیٹی کی اتنے بڑے شہر میں عزت‘ جان مال کی حفاظت فرماتا ہے۔ آپ کا دیا انمول تحفہ اب تک تقریباً آٹھ سے نو لاکھ تک پڑھ چکی ہوں‘ ان شاء اللہ مرتے دم تک اسی یقین اعظم کے ساتھ پڑھتی رہوں گی۔ (اہلیہ ضمیر‘ سرگودھا)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں