محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ آپ کو خوش و آباد رکھے۔ ہماری دعائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔جب سے عبقری ہمیں ملا ہماری زندگی میں سکھ اورچین آگیا ہے۔ میں بہت بیماررہتی تھی ایک دن میری بہن میرے پاس رہنے کے لیے آئی میں بڑی تکلیف میں تھی‘ میری بہن نے میری تکلیف دیکھتے ہوئے کہا کہ میں عبقری کے رسالے پڑھتی ہوں، ایک دو بار گئی بھی ہوں‘ وہاں سے لوگوں نے بہت فیض پایا ہے تم میرے ساتھ چلو۔ میں تیار ہوگئی میں نے کہا کب جانا ہے اس نے رسالے سے دیکھا اور بنایا کہ 29ستمبر 2019ء کو بروز اتوار کو دم ہوگا ‘ہم ہفتے کو لاہور چلے گئے، وہاں رات ہم تسبیح خانہ میں رہے‘ صبح ہوتے ہی دم ہوا، مور پنکھ سے کیا ہوا دم میرے لیے باعث راحت بنا، مجھے اپنا وجود بہت ہلکا اور پرسکون محسوس ہوا۔ میں بالکل ٹھیک ہوگئی، میں بہت خوش تھی۔ پہلے بہت موٹی تھی اور چہرہ خراب تھا۔ الحمدللہ اب بہت بہتر ہوں۔ مجھے نہیں معلوم تھا وہاں سے دم ہوا پانی بھی لینا ہے۔ ایک آدمی آواز دے رہا تھا کہ جلدی کرو، آپ اور آپ کی چیزوں کو بھی دم ہوگیا ہے میرے بیگ میں ایک بوتل تھی جس میں تھوڑا سا پانی تھا میں نے گھر آکر اس میں اور پانی ملایا اور اب ہر روز وہ پیتی ہوں اب میں بہت بہتر ہوں۔ (میمونہ ،فیصل آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں