شوگر کے لیے میرا آزمودہ نسخہ ہے اور مجھے اور میری بیوی کو شوگر تھی‘ بہت پریشانی تھی‘ زندگی کی ساری رنگینیاں ختم ہوگئی تھیں‘ جوش جذبہ ولولہ ختم اور صرف مایوسی تھی‘ روزانہ صبح و شام ایک گولی میں اور میری اہلیہ نے کھانا شروع کردی۔ پھر یہ چلتا پھرتا نسخہ مجھ تک پہنچا اور آج دس سال ہوچکے ہیں لیکن شوگر دوبارہ نہیں ہوئی پہلے میں تین سال تک شوگر کا مریض رہا اور میرے خاندان میں وراثتی شوگر بھی ہے اور اب میں پہلے سے زیادہ تندرست ہوں ۔ نسخہ یہ ہے: حنظل 11 تولہ‘ ناگر موتھا ایک تولہ، گڑمار بوٹی 2½ تولہ، کالے چنے کے چھلکے 5 تولہ تمام کو باریک سفوف بنالیں اور دو ماشہ کی تعداد میں یہ دوا دن میں دو مرتبہ صبح و شام استعمال کریں تقریباً دو سے تین ماہ میں شوگر ٹھیک ہو جاتی ہے۔
منہ سے بدبو آتی ہو
جن لوگوں کے منہ سے بدبو آتی ہو وہ ہومیوپیتھک کی دوا Merc sal 200 کے صبح شام دس دس قطرے استعمال کریں۔ اگر زیادہ پرانا مسئلہ ہوتو روزانہ ایک خوراک 20 قطرے استعمال کرے۔بہت جلد فرق پڑتا ہے۔
پسینے کی بدبو کو دور کرنے کے لیے
پسینے کی بدبو کو دور کرنے کے لیے ہومیوپیتھک کی دوا ٹینک ایسڈ 30 ہے تقریباً دو ماہ لگاتار استعمال کرے ان شاء اللہ شفاء ہوگی۔
گردے میں درد کے لیے
گردے میں درد ہوتو اس کے لیے ہومیوپیتھک کی دوا رینی کیور استعمال کریں شفاء ہوگی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں