شیرعشر پانچ تولہ، نوشادر ٹھیکری پانچ تولہ، سہاگہ پانچ تولہ، ہلدی دس تولہ سب نیم کوفتہ کرکے لوہے کی کڑاہی میں ڈال کر آگ پر رکھیں جب شیرعشر دوائوں میں جذب ہو جائے جس کی پہچان یہ ہے کہ مرکب کا رنگ ہلکا سیاہی مائل ہو جائے تو فوراً آگ سے اتار لیں باریک کرکے نخود گولیاں بنالیں۔ (نوٹ) یہ مرکب جب آگ پر گرم ہوتا ہے تو اس کاسفید دھواں نکلتا ہے جو زہریلا ہوتا ہے اسکے دھوئیں سے آنکھوں کو بچانا ہے۔ ترکیب استعمال: ایک گولی دن میں چار مرتبہ ہمراہ دودھ یاسادہ پانی۔ اس دوا کو ایک گولی سے شروع کریں جب تک مریض کو قے، آبکائیاں نہ آجائیں اس کی مقدار بڑھاتے جائیں خوراک ایک وقت میں چار گولی تک ہو جائے یہ اس کا بہت بڑا راز ہے جب مریض کو قے، آبکائیاں شروع ہو جائیں تو اس کی مقدار متعین کرلیں۔ یعنی اگر چار گولیاں استعمال کررہے ہیں تو تین پر آجائیں یعنی خیال رہے کہ قے نہ آئے۔ جس مریض کو ایک ماہ بعد خون کی بوتل کی ضرورت ہے اگر پہلے مہینے میں ایک ماہ دس دن کے بعدخون کی بوتل کی ضرورت پڑے تو سمجھ لیں کہ چار ماہ کی خون کی کمی پوری ہو جائے۔ جیسے ٹائم بڑھتا جائے یعنی ایک ماہ سے ایک ماہ دس دن پھر ایک ماہ بیس دن پھر دو ماہ بعد خون کی ضرورت پڑے ایسے ہی پھر چار ماہ بعد خون کی ضرورت پڑے گی یا پھر خون کی کمی پوری ہو جائے گی ان شاء اللہ۔اس علاج کے ساتھ خوراک کا بہت خیال رکھنا ہوگا۔ پھر ہی سوفیصد فائدہ ہوگا۔ سہانجنے کی پھلیاں اور پھول ان کا سالن ہفتے میں دو بار ضرور کھلائیں۔ سالن میں نمک ، مرچ اور گھی کا استعمال کم سے کم کریں۔ سہانجنے کے پتے زیادہ کڑوے ہوتے ہیں اس لیے ان کا سالن بنائیں تو ابال کر پانی اتار دیں یا پھر چھائوں میں پتے سوکھا کر پیس کر پائوڈر بنالیں اور آدھا چمچ پانی کے ساتھ استعمال کروائیں۔ آلو بخارا جتنا ہوسکے کھلائیں اس کے علاوہ انار، اسٹابری اور تمام ایسے پھول جو خون بناتے ہیں زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔(فوزیہ اقبال، ساہیوال)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں