محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس سورئہ الم نشرح کے کچھ مشاہدے ہیں۔(۱)عرصہ دراز سے میرے دونوں گردوں درد رہتا تھا اور کبھی کبھار پتھری بھی نکلتی تھی بہت دوائیاں کھائیں لیکن کچھ آرام نہیں ملا آپ کے درس میں میں نے سورئہ الم نشرح کے کمالات سنے پھر میں نے ہر نماز کے بعد دونوں گردوں پر ہاتھ رکھ کر سورئہ الم نشرح پڑھنا شروع کردی‘ تقریباً ایک ماہ بعد درد مکمل ختم ہوگیا۔ (۲)میری بہن کو بھی دونوں گردوں میں درد تھا اور سوزش بھی تھی میں نے اس کو سورئہ الم نشرح کے بارے بتایا اس نے پڑھنا شروع کیا تقریباً ایک ہفتے میں بالکل آرام مل گیا وہ تو حیران ہوگئی پھر کبھی دوبارہ گردوں کا درد نہیں ہوا۔(۳)میری بہن کے سسرال کے پڑوس کی ایک لڑکی کو ایک عرصہ سے گردوں کا درد تھا‘ میری بہن نے اسے سورئہ الم نشرح کا بتایا اس کا درد تقریباً 20 یا 25 دن بعد بالکل ٹھیک ہوگیا۔(۴)میری بھتیجی کو انگوٹھے کے ناخن کے ساتھ جڑ والا موہکانکل آیا میں نے صرف تین دن ایک ایک دفعہ سورئہ الم نشرح پڑھ کر پھونک ماری تین دن کے بعد موہکا جڑ سے ختم ہوگیا۔(۵)میں نے گھر میں کبوتر رکھے ہوئے ہیں۔ ایک دفعہ ایک انڈے سے جب بچہ نکلا جب وہ بڑا ہوا تو اسے سارے جسم پر موہکے بنے ہوئے تھے اور جسم پر بال بھی صحیح طریقے سے نہیں آرہے تھے۔ میرے دل میں اچانک خیال آیا کہ کیوں نہ اسے بھی سورئہ الم نشرح کا دم کیا جائے۔ صرف چار دفعہ سورئہ الم نشرح پڑھ کر میں نے اسے پھونک ماری خدا گواہ ہے پانچ یا چھ دن بعد وہ کبوتر کا بچہ بالکل ٹھیک ہوگیا سارے موہکے غائب اور جسم پر بال بھی آگئے۔اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کے گھر والوں اورادارہ عبقری کوہمیشہ خوشیاں عطا فرمائے ہر ناگہانی آفت سے محفوظ فرمائے۔ (خرم رضا، سیالکوٹ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں