محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھ پر کسی نے جادو کروا دیا ‘ جادو کروانے والے کا نہ معلوم ہورہا تھا اور نہ ہی جادو ٹوٹ رہا تھا‘ زندگی سسک سسک کر چل رہی تھی‘ روز جیتا تھا اور روز مرتا تھا‘ کہیں سکھ کا سانس نہ ملتا تھا۔ پھر مجھے کسی نے سورۂ توبہ کی آخری دو آیت کو کثرت سے پڑھنے کا کہا‘ میں نے تعداد پوچھی تو انہوں نے کہا بس ہر پل‘ ہرلمحہ تیری زبان پر یہی دو آیات ہوں۔ میں نے پڑھنا شروع کردی‘ یقین کیجئے چند دنوں میںجادو کرنے والے کا پتہ چلا‘ ناصرف پتہ چلا بلکہ وہ جادو اس پر واپس پلٹا ‘ اس کی حالت مجھ سے زیادہ بدتر ہوئی اور میں بالکل ٹھیک ہوگیا بلکہ مزید آسانیاں اور رب کا فضل ہونا شروع ہوگیا۔ الحمدللہ۔
حفاظت کے لیے
بِسْمِ اللہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ آتے جاتے پڑھنے سے حفاظت ہوتی ہے کئی مرتبہ راستے میں پٹرول ختم ہونے یا بائیک خراب ہونے پر پڑھا اور سڑک کے کنارے کھڑا کرکے چلا گیا اور اپنے کام کرنےکے بعد میں جاکر پٹرول ڈال کر یا مکینک کو بھیج کر واپس منگوائی چوری کرنے یا نقصان ہونے کا دل میں خیال تک نہ آیا۔(م۔ف‘ رحیم یارخان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں