Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

شملہ مرچ لذت اور شفاء کا خزانہ

ماہنامہ عبقری - مارچ 2021ء

شملہ مرچ نہ صرف سستی اور مزیدار بھی ہوتی ہے بلکہ یہ کثیر خصوصیات رکھنے والی ایسی سبزی ہے جسے کچا بھی کھایا جا سکتا ہے اور پکا کر بھی جبکہ یہ کسی بھی قسم کے سلاد میں ڈالنے کے لیے بھی بہترین ہے۔ اس کو آملیٹ، سالن، شوربے کے ساتھ ساتھ گوشت کی ڈشز میں بھی ڈالا جا سکتا ہے۔شملہ یا پہاڑی مرچ چائنیز اور اٹالین کھانوں میں سب سے زیادہ استعمال ہوتی ہے اب اس کا استعمال پاکستانی کھانوں میں بھی ہونے لگا ہے۔ پہاڑی مرچ کھانوں میں اپنی خوشبو کے علاوہ اپنی رنگت کی وجہ سے بھی بہت پسند کی جاتی ہے۔ سبز کے علاوہ یہ زرد ، اورنج اور لال رنگت میں بھی دستیاب ہے۔ پہاڑی مرچ کو کئی ناموں سے پکارا جاتاہے۔ اس سبزی میں غذائیت بھرپور ہوتی ہے۔ صحت عامہ کے چند اہم مسائل میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔
صحت کے حوالے سے پہاڑی مرچ کے فوائد
(۱)پہاڑی مرچ آنکھوں کی بینائی اور جلد کی ہمواری کے لیے بھی مفید ہے۔(۲)یہ سبزی زخم بھرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جسم میں ہونے والے انفیکشن کا تدارک کرتی ہے۔
(۳)دل کی صحت کو بہتری کی جانب گامزن کرتی ہے جبکہ اسے کھانے سے بلڈپریشر میں بھی کمی ہونے میں مدد ملتی ہے۔(۴)یہ سبزی اینٹی آکسیڈنٹ پراپرٹیز سے مالا مال ہوتی ہے جس کے سبب انسانی ٹشوز اور سیلز تباہ ہونے سے محفوظ رہتے ہیں۔(۵)یہ سبزی کولیسٹرول کی سطح کم رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ اسی لئے اسٹروک اور ہارٹ اٹیک کے خطرات سے تحفظ ملتا ہے۔(۶)پہاڑی مرچ کھانے سے انسانی میٹابولزم پر نمایاں فرق پڑتا ہے یہ کیلوریز جلانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے اس لیے یہ ایسے افراد کے لیے بہترین ہے جو موٹاپے کا شکار ہیں اور اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں۔
(۷)شملہ مرچ کا استعمال ٹھنڈ لگنے اور بخار کے علاج میں بھی معاون ثابت ہوگا۔(۸)جن افراد کو قبض کی شکایت رہتی ہو وہ شملہ مرچ کا استعمال شروع کردیں بہت جلد ان کو اس مرض سے نجات ملے گی۔(۹)اگر شملہ مرچ کا استعمال باقاعدگی سے کیا جائے تو ان افراد کے لیے بہت اچھا رہے گا جو ذیابیطس کا شکار ہیں۔(۱۰)یہ سبزی بیٹا کیروٹین سے لبریز ہے۔اس کے علاوہ وٹامن اے سے بھی بھرپور ہے۔ (۱۱)شملہ مرچ میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ کینسر کے خلیات اور ٹیومر کو آکسیجن کی فراہمی روک دیتی ہے جس سے یہ خلیات مردہ ہو جاتے ہیں۔(۱۲)شملہ مرچ کا بیرونی استعمال بھی ہے جس سے کمر کے اکڑے ہوئے سیلز اور ریموٹزم کا علاج شامل ہے۔
آنکھوں کے لیے مفید
یہ ایک اور فائدہ ہے جو وٹامن اے کی بدولت حاصل ہوتا ہے یہ قرنیہ چشم (آنکھ کی بیرونی سطح) کی حفاظت کرتا ہے اور پردہ بصارت (اندرونی حصہ) کو بہتر بناتا ہے، جس سے بینائی میں بہتری آتی ہے اور عمر بڑھنے کے ساتھ نظر میں کمزوری پیدا ہونے کا سلسلہ سست ہوتا ہے۔
کینسر سے لڑائی میں مددگار
اسی طرح اس میں پائے جانے والے بہت چھوٹے مقوی ذرات اپنے اندر کینسر سے لڑنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ شملہ مرچ کھانے سے جگر اور پراسٹیٹ کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ تحقیق یہ بھی بتاتی ہے کہ جن کھانوں میں فلیوونوئڈز (سفید اور زرد مادوں پر مشمتل اجزا) شامل ہوں وہ بریسٹ کینسر کا سبب بنے والے خلیوں کا بڑھاؤ روکنے میں بھی مدد دے سکتے ہیں۔
مدافعاتی نظام کی مضبوطی
شملہ مرچ وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہے۔ سرخ شملہ مرچ میں سنگترے سے تقریباً دو گنا زیادہ وٹامن سی پایا جاتا ہے جو کہ خون میں سفید ذرات کے لیے اہم ہے۔ جو کہ انفکیشن سے لڑنے کے لیے ضروری مانے جاتے ہیں۔ جب جسم وٹامن سی بنانے یا سٹور کرنے کے قابل نہیں رہتا تو ضروری ہوتا ہے کہ اسے خوراک سے حاصل کیا جائے۔
اچھی جِلد
یہ خوش ذائقہ ’سبزی‘ بیٹاکیروٹین سے لبریز ہوتی ہے جس کی وجہ سے شملہ مرچ خوش رنگ بھی نظر آتی ہے۔ جسم میں جا کر بیٹاکیروٹین وٹامن اے میں تبدیل ہو جاتا ہے جو تیزی سے شفایاب ہونے میں مدد دیتا ہے۔ یہ وباؤں سے محفوظ رکھتا ہے اور جِلد میں نمی کو برقرار رکھتا ہے۔ اسی طرح وٹامن اے ہی ڈرمس اور ایپی ڈرمس یعنی جلد کی دو تہوں کی حفاظت بھی کرتا ہے۔ وٹامن سی جسم میں کولاجن بننے میں بھی مدد دیتا ہے جو جِلد کو بنیاد فراہم کرتا ہے اور جھریاں کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔(عبدالرزاق، کراچی)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 253 reviews.