Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین کے روز مرہ کے مسائل

ماہنامہ عبقری - مارچ 2021ء

کاش میں گھر بسا لیتی!

میں ریٹائرڈ ہیڈ مسٹریس ہوں۔ بھائیوں کو پڑھا لکھا کر شادی کردی، خود بیاہ نہیں کیا، بس ایک گھر بنالیا۔ اب احساس ہوتا ہے کہ مجھے گھر بسانا چاہیے تھا۔ اس وقت میرے عزیز و اقارب کی نظریں میری دولت اور گھر پر جمی ہیں۔ لگتا ہے چاروں طرف گدھ بیٹھے ہیں جو میرا دم نکلتے ہی سب کچھ ہڑپ کرلیںگے۔ میں بہت پریشان ہوں گھر والوں نے علیحدہ تنگ کر رکھا ہے۔ (م۔ط،بہاولپور)
مشورہ:آپ فی الحال اپنا گھر فروخت نہ کیجئے۔ ابھی تو آپ اس میں عزت سے بیٹھی ہیں۔ کوئی بھی آپ کو اپنے ہاں نہیں رکھے گا۔ ویسے بھی آپ کو بیماریاں چمٹی ہوئی ہیں۔ ابھی تو نوکرانی آپ کا سارا کام کردیتی ہے، بھروسہ کی ہے یہ بھی اللہ کی نعمت ہے۔ آپ جسے مستحق سمجھتی ہیں اسے مرنے کے بعد گھر اور دولت دے دیجئے پہلےنہیں ورنہ آپ اس عمر میں ٹھوکریں کھائیں گی۔ جب تک زندگی ہے اپنے گھر میں رہیے۔ آپ نے تمام جوانی دوسروں کے لیے گزار دی اوربہت کچھ صدقہ خیرات کیا، اس کا اجر یقیناً اللہ آپ کو آخرت میں دے گا، نیکی رائیگاں نہیں جاتی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو حوصلہ ہمت اور صحت عطا فرمائے۔

 

کافی پینے کا نتیجہ

میں رات دیر تک جاگ کر پڑھتی ہوں۔ چار پانچ پیالیاں کافی پینے سے مجھے نیند نہیں آتی، لیکن چند دن سے محسوس کررہی ہوں کہ میرا نظام انہضام صحیح نہیں رہا۔ بھوک نہیں لگتی اور جسم میں سنسنی محسوس ہوتی ہے۔ کہیں یہ کافی پینے کا نتیجہ تو نہیں؟ (ارم، اسلام آباد)
مشورہ:کافی چائے کی طرح کا مشروب ہے جسے پینے سے توانائی ملتی ہے نیز سستی اور تکان جاتی رہتی ہے۔ اکثر نبض بھی تیز ہوتی ہے لیکن کافی کبھی کبھی پی جائے تو ٹھیک ہے دن میں چار پانچ پیالیاں پینا تو بے حد نقصان دہ ہے۔ اس کے زیادہ استعمال سے سردرد کی شکایت ہو جاتی ہے نیز بے خوابی اور دیگر کئی مرض جنم لیتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کافی مختلف لوگوں پر مختلف طریقے سے اثر انداز ہوتی ہے۔ اس کا زیادہ استعمال بہرحال مفید نہیں۔ جو لوگ کافی کونشہ بنالیں، انہیں چاہیے کہ تازہ پھلوں کا رس نوش کریں۔ سبزیاں، انڈے اور مچھلی کھائیں، یوں کافی کا نشہ تنگ نہیں کرتا۔ دودھ میں شہد ڈال کر پینا بھی مفید ہے۔ بعض لڑکیاں اپنے پاس سونف، مصری، بادام، چار مغز اور چھوٹی الائچی کے دانے ملا کر رکھتی ہیں، مصری زیادہ ڈالتی ہیں۔ آپ بھی ایسا کیجئے کچھ کھاتی رہیں گی تو نیند نہیں آئے گی۔

 

خون کی کمی چقندر سے پوری کیجئے

میرا بیٹا سال بھر سخت بیمار رہا۔ وہ میٹرک میں ہے۔ اس کی کمزوری باوجود دوائیوں کے دور نہیں ہورہی۔ آپ کوئی ایسی غذا بتائیے جس سے وہ جلدی ہی صحت مند ہو جائے۔ (بیگم نبی احمد، راولپنڈی)
سردی کا موسم ہے۔ چقندر باز ار میں دستیاب ہیںجن میں طبی افادیت بہت ہوتی ہے۔ ان میں الکلی عناصر یعنی پوٹاشیم، کیلشیم، میگنیشیم اور آئرن موجود ہیں۔ جو تیزابیت دور اور بدن سے فاسد مادے کا اخراج کرتے ہیں۔ سرخ چقندر انسانی خون بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔کمی خون (انیمیا) کےمریضوں کے لیے چقندر مفید ہے۔ جرمنی کے محققین کی رائے ہے کہ جو ان بچوں اور بچیوں کے علاج میں جہاں دوسری ادویہ کام نہ کریں۔ چقندر انتہائی موثرثابت ہوتا ہے۔چقندر کے پتے پھینکنے نہیں چاہئیں۔ آپ ترو تازہ نرم پتوں کی بھجیا بناسکتی ہیں۔ چقندر کا جوس ہائی بلڈپریشر کے مریضوں کے لیے مفید ہے۔ دل کے والوناقص ہو جائیں، شریانوں کی بندش ہو۔آپ پنے بیٹے کو چقندر کاجوس پلائیے۔ ایک چقندر بھاپ میں پکا کر اس کی سلاد کھلائیے۔ چند روز میں آپ کا بیٹا صحت مند ہو جائے گا۔ چقندر میں موجود لوہے کی وافر مقدار خون کے سرخ ذرات کو نئے سرے سے تخلیق کرے گی۔شریانوں کی بندش ہو، دل کی مختلف تکالیف ہوںتوچقند کا جوس موثر علاج ہے۔کہتے ہیں چقندر کے ایک گلاس کے جوس میںایک چمچہ شہد ملاکر نہار منہ پیاجائے تو معدے کا السر آہستہ آہستہ مندمل ہو جاتا ہے۔ اپنے معالج سے مشورہ کرکے اس کا استعمال کیجئے۔آپ چقندر کی سلاد بناسکتی ہیں۔ چقندر چھیل کر ٹکڑے بھاپ میں چار پانچ منٹ گلا کر اس میں کھیرے کے قتلے اور لیموں شامل کیجئے۔ پتوں والے چقندر قیمہ یا گوشت میں پکائیے۔
بھڑ، بچھو کا ڈنک:
ہمارے گائوں میں ایک آدمی مقیم ہے۔ کسی کو بھڑ، مکھی یا بچھو کاٹ جائے تو وہ اس پر اپنا ہاتھ پھیرتا ہے تھوڑی دیر بعد درد اور جلن دور ہو جاتی ہے وہ کوئی پڑھا لکھا بھی نہیں پھر کیسے درد دور کرتا ہے (رحیم داد، کوہاٹ)
آج کل چال باز بڑے بڑے عاقلوں کو بے وقوف بنا دیتے ہیں۔ کوئی رقم اور زیور دگنا کرنے کا دعویٰ کرتا ہے تو کوئی لاعلاج بیماری پھونک مار کر اڑا دیتا ہے۔ ان پر اتنا یقین نہیں کرنا چاہیے۔ خصوصاً بیمار حضرات کسی اچھے معالج سے علاج کرائیں۔ جب بھی آم پر بور آتا تو حکیم امیر احمد مرحوم کہتے تھے ’’اسے توڑ کر اپنے ہاتھوں میں خوب مل لو تاکہ بور کی کھٹی خوشبو ہاتھ میں رچ بس جائے۔ ہوسکے تو یہ عمل تین دن کرو ورنہ ایک بار کافی ہے۔ پھر تین گھنٹے ہاتھ نہیں دھونے۔ جب کسی کو بھڑ، تتیا، مکھی یا بچھو وغیرہ کاٹ لے تو کاٹے کی جگہ ہاتھ ملنا شروع کرو، درد دور ہو جائے گا‘‘۔ کچھ لوگ بور ہاتھ پر ملتے ہوئے آیات بھی پڑھتے ہیں۔ آم کے بور میں یہ خاصیت ہے کہ جب پکنے پر آئے تو اس کی خوشبو پھیلنے لگتی ہے ، ایسا بور توڑنا چاہیے۔ کچے بور میں یہ خاصیت نہیں ہوتی مجھے لگتا ہے آپ کے گائوں میں بھی اس آدمی نے یہ عمل کیا ہے اس باعث وہ ہاتھ پھیرے تو درد دور ہو جاتا ہے۔ آپ بھی یہ تجربہ کرکے دیکھیے۔ دو تین دن آم کا بور ہاتھ پر ملیے اور پھر تمام سال اس سے کام لیجئے۔
گھن کی مصیبت:
لکڑی سے بنے میرے صوفے میں گھن لگ گیا ہے بتائیے یہ کیسے دور ہوگا؟ اس سے سفید برادہ گرتا ہے اور سوراخ ہو رہے ہیں۔ یہ عمل جاری رہا تو میرا فرنیچر خراب ہو جائے گا۔ (سمعیہ، فیصل آباد)
ایک کالے رنگ کا کیڑا لکڑی کھاتا ہے۔ کیڑے مارنے کا آسان ٹوٹکہ یہ ہے کہ مٹی کا تیل لیجئے اور اس میں پسی ہلدی ملائیےپھر یہ آمیزہ سرنج میں بھرکر سوراخوں میں ڈال دیجئے دو تین دفعہ ایسا کیجئے گھن نہیں لگے گا اور آپ کا فرنیچر ٹھیک رہے گا نیز لکڑی کھانے والے کیڑے بھی مر جائیں گے۔ آمیزہ سوراخوں کے اندر ڈالنا ہے اوپر لگانے سے کام نہیں بنے گا۔
شہد کھائیے، تندرستی پائیے:
میرے گھرمیں تقریباً سب لوگ بیمار ہیں۔ دادا اور دادی چل نہیں سکتے۔ والدہ خون کی کمی کی شکار ہیں۔ کام کرتے تھک جاتی ہیں۔ والد موٹاپے کے شکار۔ میرا ایک بچے کے دانت نہیں نکل رہے ہیں مسوڑھے بھی سوج جاتے ہیں وہ اکثر روتا رہتا ہے ان حالات میں میری طبیعت بھی خراب رہنے لگی ہے لگتا ہے میں بھی بیمار ہو جائوں گا ابھی تو میں ہی سارے کام کاج کرتا ہوں اگر بیمار ہوگیا تو کام کون کرے گا؟ مجھے کوئی مشورہ دیجئے۔ (عباس وحید، سندھ)
صحت اور بیماری اللہ کی طرف سے آتی ہے۔ ہمارے پیارے رسولﷺ کی مرغوب چیزوں میں شہد شامل تھا۔ قرآن پاک کی سورئہ النحل میں شہد کے فوائد کا ذکر ہے۔ شہد جامع اور مکمل غذا ہے۔ اسی لیے ہمارے پیارے رسولﷺ اسے باقاعدگی سے کھاتے تھے۔ کبھی سخت بیمار ہوئے اور نہ ہی تھکن میں مبتلا۔ شہدجسمانی قوت بڑھاتا نیز جسم میں فاسد مادے بھی نہیں رہنے دیتا۔ فاسد مادوں کے اخراج سے انسان بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔ سندھی میں شہد کو ماکھی کہتے ہیں، آپ بھی ماکھی لائیے گھر والوں کو کھلائیے اور خود بھی کھائیے۔ والد کو صبح نہار منہ دو چمچے شہد گرم پانی میں ملا اور آدھا لیموں نچوڑ کر پلائیے موٹاپے میں آہستہ آہستہ کمی آئے گی۔ تاہم انہیں ذیابیطس نہیں ہونی چاہیے۔ اسی طرح والدہ کو بھی شہد دیں ہوسکے تو دودھ میں ملا کر پلائیے۔ چھوٹے بچے کو بھی شہد دیجئے۔ بازار سے سہاگا لائیے اور توے پر رکھیے وہ گرم ہونے پر آہستہ آہستہ پانی بن کر پھول جائے گا۔ اسے اتاریے اور پیس کر رکھ لیجئے۔ آدھا چمچہ شہدمیں چٹکی بھر سہاگا ملا کر بچے کے مسوڑھوں پر مل دیجئے۔ ایسا دن میں دو بار کیجئے۔ بچے کو دودھ میں شہد ملا کر بھی پلائیے ، مسوڑھوں کی تکلیف دور ہو جائے گی نیز دانت بھی نکل آئیں گے۔ دادا اور دادی کو گیہوں کا دلیہ دودھ میں پکا کر شہد کے ساتھ کھلائیے۔ ان میں توانائی آئے گی اور جوڑوں کے درد میں فائدہ ہوگا۔آپ بھی صبح شہدکا استعمال کیجئے بیماریوں سے بچے رہیں گے۔ شہد خالی پیٹ پینے سے زیادہ فائدہ ملتا ہے۔ صبح اور چعصر کے وقت پانی میں گھول کر پیا جائے توتوانائی بڑھتی ہے انسان بیماری سے محفوظرہتا ہے۔
کھانسی سے نجات:
میرے گھر میں سب نزلہ اور کھانسی کے شکار ہیں۔ باوجود علاج کے یہ مرض ختم نہیں ہورہا انہیں دور کرنے کا ٹوٹکہ بتائیے۔ (صدف، لاہور)
بازار سے ہرے امرد خریدئے۔ پہلے زمانے میں امرود گرم گرم راکھ میں دبا اور صاف کرکے کھاتے تھے آپ مائیکروویو میں بھی گرم کرلیجئے یا تھوڑے سے کوئلے جلائیے اس کی گرم راکھ میں دبا کر بچوں کو کھلائیے۔ امردو پر ہلکا سا نمک چھڑکیے اور گرم ہی کھائیے،نزلہ کھانسی ٹھیک ہو جائے گا۔ ایک بچے کے لیے ایک امردو کافی ہے۔ نیز عبقری دواخانے کا شفاء حیرت سیرپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

چاکلیٹ بری نہیں مگر
میری بیٹی کو چاکلیٹ بہت پسند ہے کالج جائے تو اس کے بیگ میں ضرور ہوتی ہے۔ ابھی تک وہ دبلی پتلی ہے لیکن مجھے لگتا ہے چاکلیٹ مسلسل کھانے سے وہ موٹی ہو جائے گی، پھر دانت بھی خراب ہوں گے میں اسے کیسے منع کروں؟ (بیگم فاروق حسین، لاہور)
مشورہ: چاکلیٹ اتنی بری نہیں ہاں ہر چیز کی زیادتی نقصان دہ ہے عام لوگوں کا خیال ہے کہ چاکلیٹ کھانے سے دانت خراب ہوتے ہیں اس میں بھی صداقت نہیں۔ بس چاکلیٹ کھانے کے بعد دانت صاف کرلیجئے۔ ویسے بھی ہر کھانے کے بعد دانت صاف کرنے چاہئیں، یہ ایک اصول ہے۔ بیٹی سے کہیے کہ چاکلیٹ ضرور کھائو مگر زیادہ نہیں۔ اسے اعتدال کے ساتھ کھایا جائے تو فائدہ ہوتا ہے۔
چہرے پر لکیریں
میری عمر 27 سال ہے شادی میں چند ماہ باقی ہیں۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ چہرے پر لکیریں ہیں اور پورا چہرہ کھردرا نظر آتا ہے۔ (سکندر حیات، گوجرانوالہ)
مشورہ:بازاری کھانوں سے پرہیر کیجئے۔ چکنائی بالکل نہ کھائیے اور گھیکوار (ایلوویرا) کی شاخ کا تقریباً تین چمچ گودا نکالیے اور اس میں آدھا لیموں کا رس ملائیے۔ پھر پورے چہرے پر دس منٹ تک مالش کیجئے، نیچے سے اوپر کی طرف اور پھر گولائی میں۔ پانچ چھ منٹ آمیزہ چہرے پر لگا رہنے دیں پھر منہ دھولیں۔ چہرہ خشک ہو جائے تو عرق گلاب لگائیے اور اسے سوکھنے دیں۔ ہر چھٹے دن یہ عمل کیجئے۔ چہرہ صاف ہو جائے گا۔
بیماریوں کی یلغار
میری عمر 52سال ہے بچپن سے شب کوری کا مریض اور بلند فشار خون میں مبتلا ہوں۔ دل کی ایک شریان بھی بند ہے۔ نسیان کا مرض بھی ہے۔(ن۔ا، نواب شاہ)
مشورہ:پھٹکڑی بھون لیں پھر اس کے برابر نوشادر لیں، دونوں چیزیں ہم وزن ہوں انہیں باریک پیس کر کپڑے سے چھان لیں۔ آمیزہ مثل غبار ہونا چاہیے رات کو سوتے وقت دو دو سلائی آنکھ میں لگائیے۔ یہ دو ڈھائی ہفتے کا علاج ہے۔ آنکھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ عبقری دواخانے کی دل شفاء، روشن دماغ اور آنکھ شفاء بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 252 reviews.