محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے کاروبار کے سلسلہ میں اکثر شہر شہر جانا پڑتا ہے۔ سفر کے دوران الٹی آنا عام سی بات تھی جس سے میں تو پریشان ہوتا ہی ساتھ سفر کرنے والے مسافر بھی پریشان ہوتے جس سے مجھے بہت شرمندگی سے محسوس ہوتی ۔ اکثر میں اُلٹی بند کرنے کیلئے انگریزی دوائی کا استعمال کرتاجس سے کبھی افاقہ ہوتا اور کبھی نہ بھی ہوتا زیادہ تر مجھے مری جاتے ہوئے مشکل کا سامنا کرنا پڑتا کیونکہ مری جاتے ہوئے سڑک اوپر نیچے ہے جس سے سر گھومنا شروع ہو جاتا اور بس پھر طبیعت خراب الٹی آجاتی ۔ ایک سفر کے دوران میری جب ایسی پوزیشن ہوئی تو ساتھ بیٹھے مسافر نے پوچھا کہ بھائی کیا ہوا تو میں نے اس سے کہا کہ آپ پچھلی سیٹ پر چلے جائیں میری طبیعت خراب ہورہی ہے کسی بھی وقت مجھے الٹی آسکتی ہے۔ وہ اٹھ کر پچھلی سیٹ پر چلا گیا اور مجھے کہنے لگا بھائی میرے پاس ایک دوائی ہے کھالو ان شاء اللہ ابھی پانچ منٹ میں تمہاری طبیعت ٹھیک ہو جائے گی میں پہلے سوچ میں پڑ گیا کیونکہ میں سفر میں تھا اور عجیب سے خیال آرہے تھے لیکن اس کے چہرے کو دیکھ کر نہیں لگتا تھے کہ وہ ایسا ویسا انسان ہے خیر میں نے حامی بھری اس نے ایک چھوٹی سی ڈبی میں سے ایک چنے کے برابر گولی دی اور کہا کہ یہ منہ میں رکھا کر چوسنا شروع کرو یا پانی سے نگل لو۔ میں نے چوسنا شروع کی میں حیران ہوگیا کہ واقعی پانچ منٹ میں میری طبیعت بحال ہوگئی میں نے اس مسافر کا شکر ادا کیا اور اس چھوٹی سی ڈبی میں موجود دوائی کا نام پوچھا تو انہوں نے’’ستر شفائیں‘‘ بتایااور دوائی خریدنے کی جگہ بھی بتائی اور ساتھ میں عبقری رسالہ بھی دیا پھر سفر کے اختتام تک میں عبقری کا مطالعہ کرتا رہا بہت ہی اچھا رسالہ ہے۔ اب ہر ماہ نئے شمارے کا انتظار رہتا ہے اس کے علاوہ عبقری دواخانے کی مختلف ادویات بھی میرےاستعمال میں ہیں جس سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ (محمد جنید، گوجرانوالہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں