محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری عمر 40 سال ہے اور میں رعشہ، کمر، پٹھوں کے درد کا پچھلے تین سال سے شکار تھا اس کے علاوہ بچپن میں پولیو کے باعث میں ایک ٹانگ سے لنگڑا کر چلتا ہوں۔ ایک کارخانے میں ملاز م ہوں جہاں کرسی پر بیٹھ کر کام کرتا ہوں جس کے باعث مہروںمیں بھی کبھی کبھی درد ہونا شروع ہو جاتا تھا۔ اچھے سے اچھے ڈاکٹرز سے چیک اپ کروایا لیکن کوئی فرق نہیں پڑا۔تنگ آکر صرف اور صرف پین کلر استعمال کرنا شروع کردی۔ میرے ساتھ کارخانے میں ایک نوجوان کام کرتا تھا اس نے کئی بار مجھ سے کہا کہ چچا جی! آپ کسی اچھے سے حکیم سے دوائی لیں کیونکہ دیسی ادویات میں بہت فوائد ہے اور ان کا کوئی نقصان بھی نہیں ہے۔ اس کے بے حد اصرار پر میں نے اس کے ساتھ جانے کی حامی بھر لی شام پانچ کے بعد وہ مجھے اپنی موٹر سائیکل پر بیٹھا کر شاہدرہ سےمزنگ چونگی لے آیا جہاں عبقری دواخانے میں اس نے اسسٹنٹ حکیم صاحب سے میرا چیک اپ کروایا ۔ اسسٹنٹ صاحب نے مکمل چیک اپ کیا جس سے میں بہت مطمئن ہوا انہوں نے مجھے معجون شفاءیابی استعمال کرنے کا مشورہ دیا ۔ میں دو ڈبی لے کر گھر آگیا اور دوائی کا مستقل مزاجی سے استعمال کیا دو ڈبی کے استعمال سے مجھے کافی فرق محسوس ہوا اور تین ڈبی اور لے آیا مہروں کا درد جو کبھی کبھار ہوتا تھا وہ ختم ہوگیا اس کے ساتھ ساتھ کمر درد پٹھوں کے درد میں بھی بہت فرق محسوس ہوا۔شفایابی کے مستقل استعمال سے میری صحت بحال ہوگئی ہے۔ (ظہور احمد، شاہدرہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں