Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نقش لکھیں کمرے میں لٹکا دیں! میاں بیوی کی مثالی محبت پکی

ماہنامہ عبقری - مارچ 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ مستقل پڑھتا ہوں‘ اس رسالہ کے بغیر اگر میں یہ کہوں کے میرا گزارا نہیں سوفیصد درست ہے۔ جیسے لوگوں کوچائے‘ سگریٹ‘ نسوار وغیرہ کا نشہ ہوتا ہے اسی طرح مجھے اب عبقری کا نشہ ہے‘ ایک شمارہ پورے مہینے میں دس دس مرتبہ پڑھتا ہوں یقین کیجئے ہر مرتبہ ایک نئی چیز ملتی ہے‘ حالانکہ پہلے پڑھ چکا ہوتا ہوں ‘ اب تو مجھے بے شمار وظائف‘ نسخہ جات‘ ٹوٹکے ازبر ہیں۔ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں اور میں بتاتا ہوں۔ مجھے مطالعہ کا شوق بچپن سے ہی ہے‘ پورا گھرانہ ہی علمی ذوق رکھتا ہے‘ اسی لیے کتب گھر میں ہی دستیاب تھیں بس پیاس تھی اور خوب بجھائی ۔
میرے پاس اکثر لوگ تعویذات اور وظائف پوچھنے آتے ہیں میں فی سبیل اللہ بتاتا ہوں۔ آج کل جو سب سے زیادہ مسئلہ پیدا ہورہا ہے وہ میاں بیوی کی ناچاقی‘ جھگڑے کا ہے۔ پھر بات طلاق تک پہنچتی ہے۔ ان جھگڑوں اور گھروں میں سکون‘ میاں بیوی میں مثالی محبت کیلئے ایک عمل اکثر بتاتا ہوں اس کے علاوہ ایک انتہائی کامیاب نقش بھی میرے استعمال میں ہے‘ جس کو بھی بتایا چند ہفتوں بعد واپس انتہائی خوش اور مطمئن ملا۔
صرف پانچ دن میں ناراض بیوی راضی کیجئے
میاں بیوی کی محبت کے لیے ایک عمل ہے 313 مرتبہ بِسْمِ اللہِ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ صبح و شام۔ اول وآخر تین بار درود شریف پڑھیں۔ صرف پانچ دن کرنا ہے۔ پانچ دن میں ناراض بیوی ہے یا شوہر صلح ہوجائے گی۔ اگر پانچ دن میں نہ ہو تو ایک دن کا وقفہ کریں پھر پانچ دن کے لیے کریں۔ میاں بیوی کے لیے پڑھ سکتاہے اور بیوی میاں کے لیے پڑھ سکتی ہے۔ انتہائی آسان اور فوری اثر عمل ہے۔ ٹوٹے گھر جوڑنے‘ بیوی گھر چھوڑ کر میکے میں بیٹھی ہو یا شوہر نے بیوی کو گھر سے نکال دیا ہو یا گھر میں ہروقت ناچاقی‘ جھگڑے‘ بیوی کی شکل دیکھتے غصہ یا شوہر کو دیکھتے ہی بیوی کو غصہ آجاتا ہو‘ ایک کمرے میں رہتے اجنبی بن کر رہتے ہیں ایسے میاں بیوی اس عمل کو کبھی نہ چھوڑیں‘ چند دن‘ چند ہفتوں میں زندگی گل و گلزار ہوجائے گی‘ شادی شدہ زندگی ان شاء اللہ ایسی ہوجائے گی کہ جیسے ابھی شادی ہوئے ہفتہ بھی نہیں ہوا‘ انتہائی خوشگوار ‘ پرسکون اور مطمئن۔میاں بیوی کو دیکھ کر سکون اور اطمینان محسوس کریگا اور بیوی میاں کو دیکھ کر سکون اوراطمینان محسوس کریگی‘ بیوی میاں کو دیکھ کر مسکرائے گی اور میاں بیوی کو دیکھ کر مسکرائے گا۔ یہ عمل میں صرف شیخ الوظائف کے حکم پر جو انہوں نے عبقری رسالہ کے ذریعے ہم تک پہنچایا مخلوق خدا کیلئے عام کررہا ہوں اور سب کو اس کی اجازت بھی دے رہا ہوں۔ یقیناً قارئین اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ لوگوں کی زندگیوں میںسکون آئے گا تو امید ہے اللہ کریم مجھے قبر میں سکون دے دے گا۔
تحفہ مشکل کشاء کتاب صوفی اسلم نقشبندی نقش ہے سورۂ نساء کا۔ اس کے اعداد ہیں۔ حب زوجین کے لیے۔ وہ نقش ایک صاحب نے بھیجا ۔ سات بار سورۂ نساء پڑھیں اور یہ نقش لکھیں۔ نقش کی چال کے مطابق۔ پاک صاف ہوکر سفید کاغذ ہو سیاہ رنگ کی سیاہی ہو قلم سے۔پندرہ سے شروع کرنا ہے اور 29 تک جانا ہے۔ اس چال کے ساتھ لکھنا ہے۔ تحفہ مشکل کشاء کے نقش‘ اس بندے سے رابطہ کرنا ہے اس نے اس کو آزمایا یا کتاب سے لیا۔ اس کے تجربات۔ کتنے لوگوں پر آزمایا۔ کتنے لوگوں پر تجربہ کیا اس کو یہ نقش کہاں سے ملا۔ ڈاکٹر عظیم اس کی وضاحت ضرور پوچھیں۔

میاں بیوی کی محبت کے لیے یہ وظیفہ بہت زیادہ آزمایا ہے ‘ لڑائی جھگڑے کے لیے حتیٰ کہ بات طلاق تک پہنچ چکی ہو‘ اس کا بہت رزلٹ ملا ہے۔ گیارہ کالی مرچیں اور ان پرگیارہ سو مرتبہ یالطیف یاودود۔تیز آگ میں ایک ایک کرکے سیاہ مرچ کو ڈالا۔ چالیس دن کرنا ہے۔ بہت زبردست عمل ہے۔ یہ نفرتوں کو دور کرتا ہے اور محبتوں کو پیدا کرتا ہے۔ یہ بعد نماز عشاء کرنا ہے۔ چالیس دن۔ اول و آخر تین مرتبہ درود شریف۔ اور سخت تصور کے ساتھ ادھر ادھر توجہ نہ ہو۔

 

اجڑےشادی شدہ گھر بس جائیں! یہ نقش آزمائیے!

دوسرا مشاہدہ: میرے پاس ایک نقش ہے جو کہ عبقری قارئین کیلئے ایک تحفہ ہے۔ یہ انتہائی کامیاب اور فوری اثر نقش ہے‘ اس نقش کے استعمال سے اجڑے گھر بس جاتے ہیں۔ یہ نقش ایک بہت پرانی کتاب سے ملا‘ میاں بیوی کی محبت کیلئے دیا جاتا ہے‘ یہ نقش سورۂ نساء کا ہے۔ اسی سورۂ کے اعداد پر مشتمل ہے۔ روزانہ سات با رایک ہفتہ تک باوضو خوشبو لگا کر سورۂ نساء پڑھیں۔ محبوب راضی ہوجائے گا‘ اجڑا گھر بس جائے گا‘ میاں بیوی کے جھگڑے ناچاقی ختم ہوجائے گی۔ مزید صرف ایک مرتبہ درج ذیل لکھا ہوا نقش لکھیں۔ نقش کی چال کے مطابق۔ پاک صاف ہوکر سفید کاغذ ہو ‘قلم کی سیاہی سیاہ رنگ کی ہو۔پندرہ سے شروع کرنا ہے اور 29 تک جانا ہے۔ اس چال کے ساتھ لکھنا ہے۔ یہ نقش لکھ کر گھر کی کسی بھی دیوار کے ساتھ لٹکا دیں‘ بس جہاں یہ نقش لٹکا ہوگا وہاں جھگڑے‘ گھریلو ناچاقی‘ میاں بیوی کی نفرت بالکل ختم ہوجائے گی اور مزید اس کا فائدہ وہ گھر ہر قسم کی مصیبت سے محفوظ رہے گا۔
میاں بیوی کی محبت اورگیارہ کالی مرچیں
میاں بیوی کی محبت کے لیے یہ وظیفہ بہت زیادہ آزمایا ہے ‘ لڑائی جھگڑے کے لیے حتیٰ کے بات طلاق تک پہنچ چکی ہو‘ اس کا بہت رزلٹ ملا ہے۔ گیارہ کالی مرچیں اور ان پرگیارہ سو مرتبہ یَالَطِیْفُ یَاوَدُوْدُ پڑھیں‘ اول و آخر تین مرتبہ درود شریف اور سخت تصور کے ساتھ ادھر ادھر توجہ نہ ہو۔تیز آگ میں ایک ایک کرکے سیاہ مرچ کو ڈالیں۔ چالیس دن کرنا ہے۔ بہت زبردست عمل ہے۔ یہ نفرتوں کو دور کرتا ہے اور محبتوں کو پیدا کرتا ہے۔ یہ بعد نماز عشاء کرنا ہے۔
بسم اللہ پانی پر پڑھ کر پھونک دیں! شوہر عاشق
مزید ایک عمل قارئین کی خدمت میں پیش کررہا ہوں کہ خواتین روزانہ 786 مرتبہ بسم اللہ مکمل پڑھ کر پانی پر پھونک کر شوہر کو پلائیں‘ یا چینی پر دم کردیں‘ نمک پر دم کردیں‘ ہنڈیا‘ روٹی آٹے پر دم کردیں۔ پھر کمال دیکھیں۔ اگر اب بھی آپ مطمئن نہیں تو پھر اس کے ساتھ 500 مرتبہ یَامَانِعُ بھی پڑھ کر دم کردیں۔ پھر تو کمال ہی ہوجائے گا۔ شوہر صرف آپ کی محبت میں گرفتار ہوگا۔ یہی عمل بیوی کے لیے بھی کیا جاسکتا ہے۔ گھر میں سکون‘ جھگڑے ختم‘ صرف مسکراہٹیں بکھریں گی۔ اس کے ساتھ مزید عشاء کی نماز کے بعد ایک ہزار مرتبہ یَالَطِیْفُ یَاوَدُوْدُ پڑھ کر ہر میٹھی چیز پر دم کردیں۔ہر دکھی بیوی اور شوہر کے لیے انتہائی لاجواب عمل ہے۔ ضرور آزمائیے!

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 242 reviews.