ھوالشافی: ایک گلاس نیم گرم دودھ میں گلقند دو چمچ اور سونف ایک چمچ ڈال کر مکس کریں اور پی لیں‘ یا سونف اورگلقند مکس کرکے کھالیں۔ بہتر ہے کہ پہلے سونف کو دودھ میں ڈال کر ابال لیں تاکہ سونف کا عرق نکل جائے اگر چبا سکتے ہیں تو پھر ایسے ڈال لیں‘ بہت کارآمد نسخہ ہے۔ مجھے قبض کی شکایت رہتی تھی بلکہ ہمارے گھر تقریباً سب کوقبض تھی‘ یہ ٹوٹکہ میری دادی جان کا بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے ایک بار مجھے کہا روزانہ رات سونے سے پہلے گرم دودھ میں دو چمچ گلقند اور ساتھ سونف ڈال لیں اور دونوں کو چبا لیں‘ یہ ٹوٹکہ تین دن لگاتار کریں‘ میں نے کیا‘ اللہ کا شکر مجھے سکون آگیا‘ اب گلقند گھر میں منگوا کر رکھی ہے‘ سونف تو ویسے بھی گھر میں ہوتی ہے‘ آپ بھی استعمال کریں‘ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
عرصہ سے پریشان‘ ایک عمل سے ہوئے خوشحال
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری بیٹی عرصہ پانچ سال سے بیمار ہے‘ شروع شروع میں اس کے پیٹ‘ سر اور ٹانگوں میں درد ہوتی تھی جب اس کے تمام ٹیسٹ کروائے تو سب کلیئر آیا لیکن تھوڑی سی خون کی کمی آئی‘ اس کو دوا وغیرہ دی لیکن اس کی طبیعت بہتر نہیں ہوئی (میرے شوہر ڈاکٹر ہیں) پھر ہم نے تعویذ اور دم وغیرہ کروانے شروع کردئیے لیکن اس کی طبیعت مزید بگڑتی گئی ہم تعویذ اور دم وغیرہ کرواتے اس کی طبیعت ایک ہفتہ ٹھیک رہتی پھر ویسے ہی تکلیف شروع ہوجاتی تھی اور چپ کرکے بستر پر لیٹی رہتی تھی اور کسی بات کا جواب بھی نہیں دیتی تھی کبھی کبھی اس کی طبیعت اتنی بگڑ جاتی تھی کہ اس کا سانس بند ہونے لگتا تھا پھر میں سورۂ ملک، سورۂ مزمل‘ درود تاج‘ قصیدہ بردہ شریف پڑھ کر دم کرتی رہی تو اس کو آرام آنا شروع ہوگیا۔ اب الحمدللہ بہتر اور مطمئن ہے۔(جلد10)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں