محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ میرا پسندیدہ ترین شمارہ ہے۔میری ایک دوست کو دمے کا مسئلہ تھا اب ملاقات ہوئی تووہ بالکل ٹھیک تھی‘ میں نے پوچھا تو اس نے بتایا کہ وہ طب کا کورس کررہی ہے اس کے استاد نے اسے دمہ کے لیے نسخہ دیا جو اس نے خود بنا کر کھایا اور اب مکمل ٹھیک ہے۔ وہ نسخہ یہ ہے: ایک دانہ دیسی لہسن لیں اور ایک پائو سے زیادہ ادرک ان دونوں کو پیس کر پانی نچوڑ لیں اس پانی کو خالص بیری کے شہد میں مکس کرلیں۔ صبح نہار منہ ایک چمچ یہ شہد روزانہ کھالیں یا پانی میں مکس کرکے بھی پی سکتے ہیں ساتھ ایک چمچ زیتون کا تیل بھی پی لیں، کچھ عرصہ مستقل استعمال سے دمہ کا مسئلہ مکمل حل ہو جائے گا۔ ان شاء اللہ۔(پوشیدہ، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں