ٹوٹکہ برائے وَانْس (برائے گائے بھینس)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ تمام گھرانہ بہت ہی شوق سے پڑھتا ہے‘ ہرماہ عبقری رسالہ کا شدت سے انتظار رہتا ہے‘ گھرکا ایک ایک فرد عبقری کاایک ایک لفظ نہ نجانے کتنی مرتبہ پڑھتاہے‘ یعنی ایک مرتبہ رسالہ ختم ہوتا ہے تو دوسری مرتبہ شروع کردیتے ہیں‘ اس طرح نجانے کتنی مرتبہ ہم دہرا لیتے ہیں۔ ہمارے گھر میں سالہاسال ایک گجر بھائی دودھ دینے آتے ہیں‘ ان سے میری کافی دوستی بھی ہے‘ عبقری میں کسان دوست سلسلہ پڑھتا ہوں‘ ایک دن عبقری پڑھتے ہوئے سوچا کہ یہ گجر بھائی نسل در نسل بھینسوں کے درمیان رہ رہے‘ ان کا اٹھنا بیٹھنا انہی کے ساتھ ہے‘ اللہ نے ان کی روزی روٹی انہی بھینسوں کے ذریعے لگارکھی ہے‘ اگلےدن وہ آئے تو میں نے ان سے بھینسوں کی کسی خاص بیماری اور اس کا علاج پوچھا‘ کیونکہ میں خود بھی ایک ڈاکٹر ہوں‘میری بات سن کرپہلے تو دودھ برتن میں ڈالتے ہوئے انہوں نے مجھے غور سے دیکھا‘ پھر مسکرائے اور کہا کہ آپ نے ایسا کیوں پوچھا؟ میں نے اسے عبقری رسالہ کے متعلق بتایا اور اس کی تفصیل بتائی کہ رسالہ میں ایک سلسلہ کسان بھائیوں کیلئے بھی ہے‘ اس صفحے پر خاص وظائف اور نسخہ اور ٹوٹکے بتائے جاتے ہیں جس سے کسان بھائیوں کے مسائل حل ہورہے ہیں۔ میری بات سن کر اس نے مجھ سےعبقری رسالہ منگوالیا اور اپنے کرتے کی سائیڈ والی جیب میں ڈال لیا اور کہا کہ گھر جاکر اپنی بیٹی کو پڑھنے کیلئے دوں گا اور اس سے ٹوٹکے اور نسخے پوچھوں گا۔ میں نے رب سے دعا کی یا اللہ اس کو عبقری دیا اس کے ٹوٹکوں نسخوں کے ساتھ وظائف پر بھی لگا دے ‘ ساتھ یہ بھی نیت کی کہ ہر ماہ اس کو عبقری رسالہ ضرور دیا کروں گا۔ خیر واپس اپنی بات کی طرف آتا ہوں‘ اس نے مجھے بھینسوں کی ایک بیماری بتائی جس کو وہ اپنی زبان میں ’’وَانْس‘‘ کہہ رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ نسخہ بہت ہی مجرب ہے۔
بیمار ی وانس کیلئے نسخہ پیش خدمت ہے:ھوالشافی: ’’کیلے‘‘ کے درخت کے اوپر آخری سرے پر ایک پھول لگتا ہے وہ لیکر کسی کاغذ وغیرہ میں لپیٹ کر جانور کو کھلادیں یعنی گائے بھینس کو ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔ یہ پھول پنساری حضرات سے مل سکتا ہے۔ زمیندار بھائی ’’وَانْس‘‘ کے متعلق سمجھتے ہیں یعنی گائے بھینس سُونے سے پہلے یعنی وضع حمل سے قبل اپنے اندرونی اعضاء باہر نکال دیتی ہے اور اس طرح بہت تکلیف سہتی ہے۔ زمیندار بھائی یہ ٹوٹکہ استعمال کریں ان شاء اللہ فضل ہوگا یعنی گائے بھینس کو تکلیف سے افاقہ ہوگا۔ ان شاء اللہ۔مزید بتاتا چلوں کہ اس بیماری کی وجہ سے بے شمار بھینسیں دوران زچگی دم توڑ جاتی ہیں‘ بہت تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے‘ بالکل سادہ سا اور آسان ٹوٹکہ ہے تمام کسان بھائی عام پنساری سے دستیاب یہ پھول اپنے پاس لازم رکھیں۔ ان شاء اللہ دعائیں دیں گے۔(ڈاکٹر راغب حسین ترمذی، ماڈل ٹائون واہ کینٹ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں