(۱)میرے پائوں پر چنبل تھی میں نے وضو کے بعد تین گھونٹ پانی پی کر چوتھا گھونٹ چنبل پر لگاتا رہا جس کی برکت سے میرے پائوں پر چنبل ختم ہوگئی اب صرف اس کا نشان باقی ہے۔(۲)میں مسواک کے ساتھ وضو کرتا ہوں اور جیب میں مسواک رکھتا ہوں۔ میرا دو مرتبہ شدید ایکسیڈنٹ ہوا ہے اللہ پاک کی رحمت سے موٹر سائیکل اور مجھے کسی بڑے نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔(۳)عبادت کے بعد اجر و ثواب اپنے مخالفوں حسد کرنے والے بغض کرنے والے پریشان کرنے والوں کو بھی ہدیہ کرتا ہوں یہ فیض تسبیح خانہ سے ملا عبقری سے ملا۔ عبادت میں خوب دل لگتا ہے۔ (عبدالرشید ولد ناظر حسین، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں