بچیوں کو سسرال میں رہنے کے آداب ضرور سکھائیں۔ سسرال جانا ان کی نئی زندگی کا آغاز ہے۔ یہاں قدم قدم پر ان کا اور آپ کی تربیت کا امتحان ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ سب کی بیٹیاں اپنے رویو ں سے لہجوں کی مٹھاس سے اپنے طور طریقوں، حسن سلوک سے سسرال والوں کے دل جیت لیں۔ خود کو اچھی بہو ثابت کریں۔ یادرکھیں! اچھا بننے کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے۔ برا بننے کے لیے ڈھٹائی، ہٹ دھرمی، سستی کافی ہوتی ہے۔ سسرال بے شک نئی جگہ ہے شروع میں دل لگنا مشکل ہوتا ہے۔ اب اسی کو اپنا گھر سمجھنا، دل لگانا ہے، خوشدلی سے رہنا ہے۔ بے دلی، بے زاری، بے مروتی، بدمزاجی سے معاملات بد سے بدتر ہو جاتے ہیں۔ ہر وقت میکے جانے کی رٹ نہ لگائیں۔ گھر محنت سے بنتے ہیں ذرا سی غفلت و کوتاہی سے اُجڑ جاتے ہیں۔ آرام طلبی، سستی و کاہلی کو خیر باد کہہ دیں۔ آگے بڑھ کر کام کریں اس انتظار میں نہ رہیں کہ دوسرے کام کرلیں ہم جان چھڑالیں۔گھر کے کام عبادت سمجھ کر اللہ سے اجر و ثواب کی امید رکھتے ہوئے کریں تو دل کو سکون ملتا ہے۔
خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا اپنے مبارک مطہر ہاتھوں سےچکی پیستی تھیں۔ ان مبارک ہاتھوں میں گٹے پڑ گئے تھے۔ آپﷺ نے فرما دیا تھا گھر کے کام فاطمہؓ انجام دیں اور باہر کے امور حضرت علی رضی اللہ عنہ سرانجام دیں۔
خدمت خلق کا بہت بڑا درجہ ہے اپنی ذات سے دوسروں کو راحت و آرام پہنچانے کی کوشش کریں ان شاء اللہ بندوں کی دعائیں ہر مشکل گھڑی میں کام آتی ہیں۔ آپ کی بیٹیاں والدین کے رشتہ داروں سے حسن سلوک کریں گی بعد میں سسرالی رشتوں کو نبھانا آسان ہوگا۔ سمجھداری سے تمام رشتوں کو درجہ بدرجہ ، خوش اسلوبی و حکمت کے ساتھ نبھانا عورت کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ بعض مائیں سمجھتی ہیں بچیاں جب تک والدین کے گھر ہیں آرام کرلیں سسرال میں تو کرنا ہی ہے۔ یہ غلط سوچ ہے۔ عادت نہ ہوتو بڑی مشکلات پیش آتی ہیں۔ سیکھنے کی جگہ والدین کا گھر ہے۔ ہر کام میں بچی کو ماہر کیجئے۔ محنت کی عادت ڈالیے۔ ان شاء اللہ آئندہ زندگی میں ماں کی تربیت کو سراہا جائے گا۔ تب آپکا دل خوشی، تشکر کے جذبات سے بھر جائے گا اللہ سب کو شاداں و فرحاں رکھے آمین۔(اہلیہ محمد ابراہیم صدیقی، کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں