محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ مستقل مزاجی سے پڑھتی ہوں‘ اس میں دعاؤں بددعاؤں کے واقعات پڑھ کر ایمان تازہ ہوجاتا ہے۔ یقیناً دعائیں اور بددعائیں نسلوں تک پیچھا کرتی ہیں۔ میرے پاس دعاؤں کے دو سچے واقعات ہیں جو میں قارئین کی نذر کرنا چاہتی ہوں تاکہ مخلوق خدا کو معلو م ہو کہ دعا جہاں سے بھی ملے فوراً لے لینی چاہیے نجانے کس کے منہ سے نکلی کوئی بات پوری ہوجائے اور نسلیں سنور جائیں۔ آئیے پڑھتے ہیں:۔
میرے دادا جان کوشوگر اور ہائی بلڈپریشر تھا۔ بواسیر اور ہرنیا کا وہ علاج بھی کروا رہے تھے‘ ہر رات کو بہت سی گولیاں کھانی پڑتی تھیں ان کو جسم میں ہر وقت درد رہتا تھا‘ کبھی گردوں کا درد اور کبھی کمر درد کی شکایت ہوتی تھی لیکن دیکھنے میں بہت خوبصورت تھے‘ بڑا قد تھا ‘کالی پگڑی باندھ کر جب وہ اپنی برائون رنگ کا بیت یا چھڑی جسےکہتے ہیں۔ بازار جاتے تو کسی کو یقین نہ آتا تھاکہ یہ بندہ اتنا بیمار ہے۔ ہم چھوٹے تھے گھر میں کوئی نہ تھا جو رات کو ان کی مالش کرتا یا ٹانگیں دباتا دادی کام میں مصروف ہوتی تھیں۔ لہٰذا وہ مجھ سے یہ کام کرواتے تھے لیکن چونکہ میں چھوٹی تھی تو جس دن دادا جان کے جسم میں زیادہ درد ہوتا تھا یا کسی سفر سے واپسی ہوتی تھی تو اس دن اپنی بھتیجی کو بلوا لیتے تھے جو بغیر انکار کے آتی اور رات دیر تک دادا جان کے ٹانگیں دباتی جب تک دادا جان اس کو گھر نہ بھیجتے وہ بیٹھ کر ٹانگیں دباتی رہتی۔ اس کی ماں یعنی دادا کی بھابھی ہمارے گھرآکرکئی بار اس کو آواز دیتی کہ آجائو سو جائو لیکن وہ کہتی ماں ذرا صبر کر چچا کی ٹانگیں دبا آئوں ‘ بیچارے درد سے کراہ رہے ہیں جب دادا جان اس کو جانے کی اجازت دیتے تو ساتھ میں یہ دعا بھی دیتےکہ اللہ تم کو خوش رکھے اور تمہیں سات بیٹوں سے نوازے۔آج اس کے سات نہیں بلکہ آٹھ بیٹے ہیں اور وہ بہت خوش ہے اپنی زندگی میں۔ اپنے بڑے بیٹے کی جلدی شادی کروائی اس نے اسکے بہو کا بھی ایک بیٹا ہے۔ تو یہ ہے چچا جان کی دعا کی برکت ورنہ جس کے گھر میں دادا کی بھتیجی کی شادی ہوئی تھی اس خاندان میں اکثر لڑکیاں پیدا ہوتی تھیں‘ خود اسکی سات نندیں ہیں اور ایک دیور ہے یعنی اسکی ساس کے دو بیٹے اور سات بیٹیاں ہیں اور گھر میں مردوں کی کمی تھی جو اب اسکی برکت سے پوری ہوئی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں