بزرگوں کا قول ہے کہ ناشتہ بادشاہ کی طرح کرنا چاہیے اور چکنائی سے بھرپور غذا سے دن کی ابتدا کرنی چاہیے تاکہ آپ دن بھر چاق وچوبند رہ سکیں۔ حالیہ تحقیق میں سائنسدانوں نے اس بات کی تصدیق کردی ہے اور کہا ہے کہ بہترین اور غذائیت سے بھرپور ناشتہ آپکے دن بھر کی صحت کی ضمانت ہوتا ہے۔ اگر آپ صبح میں اچھا ناشتہ کریں گے تو تمام دن صحت مند رہیں گے اور کمزوری اور سستی آپکے قریب بھی نہیں بھٹکے گی۔ امریکی ریسرچرز کاکہنا ہے کہ دن کا پہلا کھانا بہت صحت بخش ہونا چاہیے اس سےمیٹابولزم سسٹم دن بھر کے لیے ٹھیک اور درست کام کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بات بالکل درست ہے کہ ناشتہ ایک بادشاہ کی طرح ہونا چاہیے۔ دوپہر کا کھانا شہزادے کی طرح جبکہ رات کا کھانا کسی گداگر یا مفلس کی طرح ہونا چاہیے۔ اس مقولے پر عمل کرنے سے میٹاروم سے بچا جاسکتا ہےیہ میٹابولک سنڈروم ہی ہے جو موٹاپے انسولین کی مزاحمت اور دل کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کھانے کے اوقات کار طریقہ اور کھانے کی اقسام میٹابولک سنڈروم کی وجہ سے ہوتی ہیں جن سے بعد میں مختلف بیماریاں پیدا ہوتی ہیں اس ریسرچ ٹیم سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر برے کا کہنا ہے کہ اگر ہم صبح چکنائی والا کھانا کھائیں تو یہ چکنائی بہت جلد میٹابولزم فیٹ کا حصہ بن جاتی ہے اور دن بھر میں دوسرے کھانے کو بھی ڈیل کرتی ہے۔ اگر صبح بہترین کھانا کھایا جائے تو دن بھر صحت مند رہا جاسکتا ہے۔
چہرے کی جلد اگر دونوں موسموں میں خشک رہتی ہو
چہرے کی جلد دونوں موسموں یعنی سردیوں گرمیوں میں خشک رہتی ہو، چکنی کریموں سے بھی کوئی خاص فرق نہ پڑتا ہوتو دو چمچ شہد، دو چائے کے چمچ دودھ، دونوں کو اچھی طرح مکس کرکے چہرے پر لگائیے۔ ماتھے سے گلے تک دس منٹ تک لگا رہنے دیجئے پھر نیم گرم پانی سے دھولیں۔ اس عمل سے چہرے کی جلد خشک نہیں رہے گی۔(اقراء، کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں