Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قرآن سے محبت خوبصورت خاتمہ کا باعث بنی!

ماہنامہ عبقری - مارچ 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے والد محترم (مرحوم) اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے وہ عبقری رسالہ پڑھتےتھے‘ تسبیح خانہ سے روحانی نسبت تھی۔13 ربیع الاوّل بروز پیر کو رات 11:30 بجے کے وقت ان کو دل کا دورہ پڑا اور ان کی زبان پر آخری الفاظ یہ تھے اللہ اکبر۔ اللہ۔ اللہ۔اور اسی وقت ان کی آنکھیں خودبخود بندہوگئیں‘ چہرہ دائیں جانب ہوگیا اور منہ بھی خود ہی بند ہوگیا۔ان کا خاتمہ میری آنکھوں کے سامنے تھا۔اس کی وجہ جو میں نے ساری زندگی مشاہدہ کیا وہ یہ تھا کہ میرے والد صاحب کو قرآن پاک سے بہت لگائو تھا‘ عرصہ پینتالیس سال سے خود بھی اپنی منزل پڑھتے تھے اور بہت سے لوگوں کو قرآن مجید پڑھایا اور بہت سے حفاظ کو منزلیں یاد کروائیں اور ان کا معمول تھا کہ رات کو جب بھی اٹھتے وضو کرتے اور دو نفل پڑھتے اور دعا کرتے ۔ اس روز بھی دو نفل پڑھے‘ دعا مانگی اور بیٹھے تسبیح پڑھ رہے تھے کہ اللہ کا حکم آگیا۔قرآن سے محبت‘ لگن‘ احترام اور ادب ہی تھا کہ ان کو اللہ نے اتنا خوبصورت خاتمہ سے نوازا بے شک قرآن اپنے پڑھنے والوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑتا ‘ خاتمہ کے وقت‘ قبر میں اور حشر میں بھی گواہی دے گا۔ ان شاء اللہ۔ (بیٹا، محمد صدیق شاہد )

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 196 reviews.