ماں سے حسن سلوک کی وصیت
حضرت ابوسلامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ ایک موقع پر نبی کریمﷺ نے تین مرتبہ فرمایا: ’’میں ہر شخص کو اس کی والدہ سے حسن سلوک کی وصیت کرتا ہوں، پھر دو مرتبہ فرمایا ’’میں ہر شخص کو اس کے والد سے حسن سلوک کی وصیت کرتا ہوں اور میں ہر اس شخص کو اس کے غلام سے حسن سلوک کی وصیت کرتا ہوں اگرچہ افراد سے اسے کوئی تکلیف ہی پہنچتی ہو‘‘ 18996۔ (مسند احمد بن حنبل)
پیٹھ پیچھے برائی اور حسد نہ کرو
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’آپس میں بغض نہ رکھو اور ایک دوسرے سے حسد نہ کرو (اور) پیٹھ پیچھے کسی کی برائی نہ کرو بلکہ اللہ کے بندے اور آپس میں بھائی بن کر رہو اور کسی مسلمان کیلئے جائز نہیں کہ اپنے کسی مسلمان بھائی سے تین دن سے زیادہ تک بات چیت بند کرے۔‘‘ 6146 ۔ (صحیح بخاری)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں