محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! پہلی بار جب اگست 2015ء میں عبقری کا مطالعہ کرنے کا موقع ملا تو معلوم ہواکہ کوئی اچھی چیز پڑھنے کو مل رہی‘ عام زندگی دین اور دنیا دونوں میں فائدہ ہے۔ چند ٹوٹکے عبقری کے قارئین کی نذر کرنا چاہتا ہوں۔(۱)دست، پیچش کی صورت میں خواہ بڑوں کو ہوں یا بچوں کو پیاز کا رس بچوں کو دو تین چمچ اور بڑوں کو چار پانچ چمچ استعمال کرانے سے دست وغیرہ فوری طور پر رک جاتے ہیں۔(۲)موٹاپا کم کرنے کیلئے ایک کپ عرق سونف میں املتاس کی پھلی کا ڈیڑھ انچ کا ٹکڑا رات کو بھگو دیں اور صبح نہار منہ عرق پی لیں۔ پہلے دو تین دن پیٹ کی خوب صفائی کریگا یعنی دست کی شکایت ہوگی مگر دو تین دن بعد ٹھیک ہو جائیں گے۔ موٹاپے میں کمی کرنے کا بہترین نسخہ ہے اور آزمودہ ہے۔(۳)چہرے کے بال، روئیں وغیرہ جو عورتوں کیلئے خاص پریشانی کا باعث ہوتے ہیں اس کیلئے سمندری جھاگ (پنساری سے مل جاتی ہے) تھوڑی سی لے لیں اور باریک پیس لیں۔ دو چمچ گائے کا دودھ لے کر اس کا پیسٹ بنالیں اور چہرے کے بالوں پر الٹی سمت سے لگائیں اگر گائے کا دودھ نہ مل سکے تو پانی بھی استعمال کیا جاسکتا ہے رات کو سونے سے پہلے لگائیں اور صبح مل کر اتار لیں۔ (احسن فیاض، پشاور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں