محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جو بھی اعمال ملے تسبیح خانے کی برکت سے ملے اور اس پر یقین بھی تسبیح خانے سے ملا۔ اللہ پاک ہر شر اور فتنے سے تسبیح خانے کی حفاظت فرمائے (آمین)۔میرے ماموں بتاتے ہیں کہ وہ پچھلے سال اپنے بیوی بچوں کے ساتھ شاپنگ کرنے کیلئے گئے کچھ کپڑے خریدے اور شاپر بچوں کے ہاتھ میں پکڑا دیئے۔ اب دوسری دکان پر گئے تو بچوں نے شاپر کہیں رکھ دیئے دکان میں ہی اور خود کھیلنے لگ گئے۔ اب نہ انہوں نے دیکھا اور نہ بچوں کو اٹھانا یاد رہا۔ باہر نکل آئے بازار میں پھرتے پھراتے یاد آیا کہ وہ شاپر نہیں ہے ؟ بچوں سے پوچھا وہ کس کی دکان میں رکھے تھے اب کونسی دکان میں رکھے یہ بھی یاد نہیں تھا۔ ایسے ہی کرتے کراتے مشہور فلاحی ادارہ کی گاڑی قریب آکے رکی‘ ممانی نے ماموں سے کہا کچھ پیسے دے دو انہیں۔ ماموں کو غصہ آیا کہ پہلے ہی اتنا نقصان ہوگیا اوپر سے اور پیسے دلوانے پے تلی ہے۔ کہتے ہیں میں نے دوسو روپے انہیں دے دیئے جیسے ہی انہیں پیسے دیئے فوراً یاد آیا کہ فلاں دکان پر رکے تھے‘ بچوںنے چیزیں وہیں چھوڑی ہوں گی۔ وہاں گئے تو شاپر ویسے ہی پڑے ہوئے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے صدقہ کی برکت سے نقد انعام دے دیا اور چیزیں واپسی مل گئیں۔ (ہمشیرہ خ‘ کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں