Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مجھے گولی مارنے ہی لگا کہ میرے منہ سے یہ دو اسم نکل گئے!

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری دعا ہے کہ آپ پر اللہ پاک اپنی ڈھیروں رحمتیں اور برکتیں نازل کرے اور آپ کو جزائے خیر عطا کرے۔آمین۔ ایک واقعہ قارئین عبقری کیلئے خاص طور پر لکھ رہا ہوں‘ اس میں حفاظت کا خاص عمل بھی ہے اور ایک نصیحت بھی کہ جو غلطی مجھ سے ہوئی آپ ہرگز نہ کیجئے گا۔میں ایک دفعہ اپنے رشتہ دار کے گھر جارہا تھا کہ راستے میں ایک جگہ لڑائی ہورہی تھی‘ نجانے مجھے کیا تجسس پیدا ہوا اور میں کھڑا ہوکر دیکھنے لگ گیا‘ اچانک وہاں گولیاں چلنا شروع ہوگئیں‘ تین سے چار راہگیر زخمی ہوگئے‘ اور گولی چلانے والے نے پستول اس طرف کردیا جس طرف میں کھڑا تھا تو میں نے فوراً ’’یَا حَفِیْظُ یَاسَلَامُ‘‘ پڑھنا شروع کردیا جس سے اس شخص نے پستول کا رخ نیچے کرلیا اور میں بچ گیا۔ جس وقت اس نے پستول کا رخ میری طرف کیا تو مجھے لگا تھا کہ آج نہیں بچوں گا لیکن ’’یَا حَفِیْظُ یَاسَلَامُ‘‘ کے ورد نے میری جان بچالی اور اس دن سے اس ورد کو میں نے اپنا معمول بنالیا ہے۔ میری قارئین سے ایک چھوٹی سی گزارش ہے کہ کبھی بھی میرے والی غلطی ہرگز نہ کیجئے جہاں جھگڑا بڑھ رہا ہو‘ وہاں تماشا دیکھنے کی غلطی ہرگز نہ کیجئے اور جلدازجلد ایسی جگہوں سے محفوظ مقام کی طرف منتقل ہوجائیں۔

دعائوں کے معجزانہ اثرات،دور جدید کے واقعات
( ہمشیر احمد، نامعلوم)
’’یَا حَفِیْظُ یَاسَلَامُ‘‘ کی برکت سے امی شہد کی مکھیاں سے محفوظ رہی:
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ابھی کل کی بات ہے کہ ہمارے گھر نیم کا بڑا سا درخت
ہے اس کے اوپر کچھ دن پہلے بڑی شہد کی مکھیوں نے آکے چھتہ بنالیا ۔ دوپہر کے وقت چونکہ گرمی سخت تھی ہلکی سی ہوا چلی امی نیم کے درخت کے نیچے کھڑی تھیں اوپر سے چھتہ آکے امی کے اوپر گرا مکھیاں اسکے اوپر بہت تھیں لیکن ایک مکھی نے بھی امی کو نہیں کاٹا ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ’’یَا حَفِیْظُ یَاسَلَامُ‘‘ کی برکت سے ہوا۔ صبح شام جہاں آپکی بیعت تسبیحات پڑھتے ہیں وہاں ایک تسبیح ’’یَا حَفِیْظُ یَاسَلَامُ‘‘ کی بھی پڑھتے ہیں۔ آپ کا ، آپکی نسلوں کا، تسبیح خانے اور سارے نظام کا تصور کرکے پڑھتے ہیں اور دوسرا میرا معمول ہے صبح شام گیارہ بار یہ دعا پڑھتی ہوں ’’بِسْمِ اللّٰہِ عَلٰی دِیْنِیْ بِسْمِ اللّٰہِ عَلٰی نَفْسِیْ وَوُلْدِیْ وَ اَھْلِیْ وَ مَالِیْ‘‘ ۔
رکشہ الٹا گیا ’’یَا حَفِیْظُ یَاسَلَامُ‘‘ کی برکت سے فیملی محفوظ رہی:
جب میں سکول میں پڑھاتی تھی تو میں نے اپنی کلاس کے بچوں کو بھی یاد کروائی تھی۔ میری کلاس کی ایک بچی نے بتایا کہ وہ رکشے پر اپنی فیملی کے ساتھ کہیں جارہی تھی رکشہ الٹ گیا لیکن اس دعا کی برکت اور ’’یَا حَفِیْظُ یَاسَلَامُ‘‘ کی برکت سے سب چوٹ لگنے سے محفوظ رہے۔ اس دعا کے اوپر میرا یقین بہت پختہ ہے مجھے یقین ہوتا ہے کہ اس دعا کو میں نے پڑھا ہے اللہ پاک حفاظت فرمائیں گے ہر طرح کے جانی و مالی نقصان سے۔
مسواک کی برکت:
ابو کے پاس مسواک ہوتی ہے استعمال نہیں کرتے خالی رکھنے کی برکت سے ہی اللہ پاک نے کئی بار روڈ ایکسیڈنٹ سے بچایا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دعائوں کے اثرات،روحانی باکس
(حاجی فردوس سہیل، ساہیوال)
درس میں بتائی گئی دعا پڑھی عمرہ نصیب ہوگیا:
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری اللہ کریم سے دعا ہے کہ آپ پر اور آپ کی نسلوں پر کروڑوں رحمتیں نازل کرے اور آپ کے لیے عافیت کے فیصلے کرے۔ جو چراغ آپ نے معرفت خداوندی کا اور حقیقی روشنی (اسلام کی تعلیمات) کا روشن کیا ہے اس سے مجھے، ہم سب کو اور ہماری نسلوں کو قیامت تک فیضیاب ہونے کی توفیق عطا کرے۔ آمین۔
حضرت جی! میں عرصہ تین سال سے عبقری تسبیح خانہ آرہا ہوں اور دسمبر 2018ء میں آپ سے بیعت ہوا ہوں میری زندگی میں بہت تبدیلی آرہی ہے۔ میں نے آپ کے ایک درس میں سنا تھا کہ تہجد کے وقت یا ہر فرض نماز کے بعد اللہ سے زاری کے ساتھ گڑگڑا کر، ضد کرکے دعا کریں اللہ کریم ہے قبول کرتا ہے۔ میری یہ شدید خواہش تھی کہ میں عمرہ شریف پر جائو۔ روضہ رسولﷺ پر جائوں۔ میں نے آپ کی بتائی ہوئی ترتیب سے دعا کی اور اللہ کریم نے میری دعا قبول کی میں رمضان شریف میں عمرہ کرکے آیا ہوں۔ کیفیات بہت بدل گئی ہیں یہ سب تسبیح خانہ آنے اور آپ کے درس سننے کا کمال ہے۔ اللہ پاک آپ کو اس کا اجر دے۔میں نے روضہ رسولﷺ پر جاکر بھی آپ کے لیے اور آپ کی نسلوں کے لیے عافیت اور کفایت کی دعا مانگی۔ اللہ کریم میری دعائوں کو آپ اور آپ کی نسلوں اور تسبیح خانہ کے حق میں قبول فرمائے۔ آمین۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 851 reviews.