محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ پڑھتی ہوں‘ایک روحانی اور دو طبی نسخہ جات قارئین کی خدمت میںپیش کررہی ہوں۔اگر نیند نہ آرہی ہوتو وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا پڑھتے رہیں ان شاء اللہ نیند آجائے گی۔(۵)اگر پیٹ میں گیس ہو جائے تو دو آلوبخارے اور چٹکی بھر پودینہ لے کر اس کا قہوہ بناکر ٹھنڈا کرکے پئیں آزمودہ ہے۔پیٹ کے امراض کیلئے لاجواب ٹوٹکہ ہے۔ (۶)اگر بلڈ پریشر ہے ہلکی پتی کا قہوہ بناکر ایک لیموں ڈال کر گرم گرم چائے کی طرح پئیں‘ نارمل ہوجائےگا۔(۷) گاجر ابال کر کھانے سے بھی بلڈپریشر نارمل ہو جاتا ہے۔(انیس فاطمہ، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں