انسانی صحت کے لیے بھرپور ناشتہ کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ صبح کے وقت جسم کا میٹابولزم بہتر انداز میں چلتا ہے۔ لہٰذا آپ جو بھی کھاتے ہیں وہ اچھی طرح ہضم ہوتا اور جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ صبح کا ناشتہ بادشاہوں کی طرح کیا جائے تاکہ تمام دن کے لیے توانائی ملے اور مختلف کام سرانجام دینے کی قوت بھی ہو۔ پوری دنیا کے لوگ اپنی اپنی پسند اور روایت کے مطابق ناشتہ کرتے ہیں۔ ہمارے یہاں بھی اگر ناشتہ معمول سے ہٹ کر ہوتو کھانے کا بھی خوب دل چاہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ چھٹی والے دن عموماً دیسی ناشتہ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ پاکستان بھر میں بنایا جانے والا دیسی ناشتہ نہ صرف اندرونِ ملک بلکہ بیرونِ ملک بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ ان میںپائے، نہاری، نان چنے، پراٹھے، حلوہ پوری، پٹھورے، لسی اور چائے سرفہرست ہیں۔ دیسی ناشتوں میں عموماً دیسی گھی اور مکھن استعمال کیے جاتے ہیں۔ ان کی ایک خاص مہک اور لذیذ ذائقہ ہوتا ہے۔ یہ ایسے پکوان ہیں جو اپنے ذائقے کی بنا پر صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا میں مقبول ہوگئے ہیں۔ خاص طور پرمغربی ممالک میں یہ پکوان خوب شوق سے کھائے جارہے ہیں۔ دیسی ناشتہ میں بنائی جانے والی چند ڈشز کی تراکیب ملاحظہ کریں۔
لچھے دار پراٹھے
درکار اجزاء:آٹا ـــــــــــــــــــــــــــــ ایک کپ۔میدہ ـــــــــــــــــــــــــــــ دو کپ۔نمک ـــــــــــــــــــــــــــــ ایک چٹکی۔ پانی ـــــــــــــــــــــــــــــ حسبِ ضرورت۔تیل ـــــــــــــــــــــــــــــ حسبِ ضرورت۔ترکیب:سب سے پہلے میدہ ، آٹا، نمک،پانی اور تیل مکس کرکے سخت ڈو تیار کرلیں اور تقریباً دس منٹ کےلیے رکھ دیں۔ اس کے بعد اس ڈو کے چھوٹے چھوٹے سات پیڑے بنا کر الگ الگ بیل لیں، پھر ہر روٹی پر تھوڑا سا تیل لگا کر اس کے اوپر دوسری روٹی رکھ دیں ۔ اسی طرح ساتوں روٹیاں تیل لگا کر ایک دوسرے کے اوپر رکھ دی جائیں، پھر انہیں ایک ساتھ یوں بیلیں کے ایک روٹی بن جائے، اب تیز چھری سے اس کی لمبی اور پتلی پٹیاں کاٹ لیں پھر ایک ایک پٹی کو اس طرح رول کریں کہ یہ گول ہوجائیں۔ اب انہیں بیل کر گرم توے پر فرائی کرلیں۔ لیجیے گرما گرم لچھے دار پراٹھے تیار ہیں۔ انہیں انڈے کے علاوہ دہی یا لسی کے ساتھ بھی کھایا جاسکتا ہے۔
بیف نہاری
درکار اجزاء:گائے کا گوشت ایک کلو۔تیل آدھا کپ۔پیاز دو عدد۔سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ۔ادرک لہسن کا پیسٹ دو چائے کا چمچ۔ہری مرچ پانچ عدد۔نمک حسبِ ذائقہ۔سفید زیرہ پسا ہوا ڈیڑھ چائے کا چمچ۔دھنیا پسا ہواڈیڑھ چائے کا چمچ۔دار چینی،بڑی اور چھوٹی الا ئچی،لونگ،تیز پتہ،جائفل پسا ہوادو چائے کا چمچ۔لال مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ۔ہلدی ایک چائے کا چمچ۔سونف پسی ہوئی ڈیڑھ چائے کا چمچ۔آٹاآدھا کپ۔ترکیب:پکانے والے بر تن میں آئل، پیاز، سفیدزیرہ ثابت ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک پکائیں۔ پھر ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر لا ئٹ براؤن ہونے تک پکائیں۔پھر بیف، ہری مرچ ثابت،نمک، زیرہ پاؤڈر،دھنیا پسا ہوا،(دار چینی،بڑی الائچی،چھوٹی الائچی،لونگ،تیز پتہ،جائفل) پساہوا،لال مرچ اورہلدی ڈال کر پانچ سے سات منٹ پکائیں۔گرم پانی ڈال کر بیف کو گلنے تک پکائیں۔گل جانے پر آٹےکو بھون کر تھوڑے سے پانی میں ملا کر ڈال دیں اور سونف بھی ڈال دیں۔ اب بیف نہاری سرو کرنے کے لیےتیا ر ہے۔
پائے
درکار اجزاء:بکرے کے پائے چار عدد۔بونگ کا گوشت 1کلو(دھو کر خشک کر لیں)۔دھنیا پاؤڈر دو چائے کے چمچ۔ نمک حسب ذائقہ۔لہسن کے جوئے6سے8 عدد۔ پیاز دو عدد(چوپ کر لیں)۔ادرک ایک انچ کا ٹکڑا(چوپ کر لیں)۔لال مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچ۔زیرہ ایک چائے کا چمچ۔ثابت سیاہ مرچیں ایک چائے کا چمچ۔تیز پات ایک عدد۔بڑی الائچی دو عدد۔جائفل جاوتری پاؤڈر ایک چائے کا چمچ۔لہسن ادرک پیسٹ دو چائے کے چمچ۔پیاز ایک عدد(سلائس کاٹ لیں)۔ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ۔
گرم مصالحہ پاؤڈر1چائے کا چمچ۔ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ۔ہری مرچیں ایک کھانے کا چمچ(چوپ کی ہوئی)۔ سرسوں کا تیل۔ حسبِ ضرورت
ترکیب:ایک پتیلی میں بکرے کے پائے، بونگ کا گوشت، نمک، لہسن کے جوئے، پیاز، ادرک، زیرہ ، ثابت سیاہ مرچیں، تیز پات، بڑی الائچی ، جائفل ، جاوتری پاؤڈر اور اتنا پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں کہ اسی پانی میں بونگ اور پائے گل جائیں اور حسبِ پسند مقدار میں شوربہ بھی باقی رہے۔ اس کے بعد بگھار تیار کرنے کے لئے ایک پتیلی میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر سنہری ہونے تک فرائی کر یں اس کے بعد اس میں دھنیا پاؤڈر لال مرچ پاؤڈر، لہسن، ادرک پیسٹ، ہلدی پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر اور نمک ڈال کر مصالحہ بھونیں اور اسے شوربے میں ڈال کر مکس کر یں۔ لیجیے مزیدار بکرے کے پائے تیار ہیں۔ سرونگ ڈش میں نکال کر ہرا دھنیا اور ہری مرچوں سے گارنش کر کے لچھے دار پراٹھے‘نان یا تلوں والے کلچوں کے ہمراہ پیش کریں۔
الائچی لسی
درکار اجزاء:تازہ دہی2 کپ۔دودھ1 کپ۔چینی حسبِ ضرورت۔الائچی پاؤڈر2 چائے کے چمچ۔برف کے کیوبز4 سے 5۔ترکیب:سوائے برف کے تمام اجزائے ترکیبی باہم یکجا کر لیں اور ایک مکسر میں2 تا 3منٹ تک بلینڈ کریں۔ پھرگلاسوں میں انڈیل کر پیش کریں۔
چاٹی کی لسی
درکار اجزاء:دہی(بالائی والا) ایک کلو۔ چورا کی ہوئی برف ایک پیالی۔پسا ہوا زیرہ ڈیڑھ چائے کا چمچ۔چینی حسبِ ذائقہ۔نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ۔ترکیب:ایک مٹی کی ہانڈی یا مٹکالیں اور اس میں پسا ہوا زیرہ، نمک ، دہی اور تھوڑی چینی شامل کر یں اور بلونے سے خوب بلوئیں۔ دہی خوب مکس ہو جائے تو برف شامل کریں۔ تھوڑا سا پانی بھی شامل کر یں۔ تیار ہونے پر ٹھنڈی ٹھنڈی پیش کریں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں