محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری سے میں نے بہت کچھ پایا ہے۔آپ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے اپنے کچھ مشاہدات عبقری قارئین کی نذر کررہا ہوں۔استری کے داغ ختم:کپڑے دھونے والا سوڈا دو کھانے کے چمچ لیموں کا رس ایک کھانا کا چمچ ایک پیالی میں کپڑے دھونے والا سوڈا اور لیموں کا رس ڈال کر مکس کریں یہ ایک گاڑھا پیسٹ بن جائے گا اور پانی بھی شامل کرلیں اب جس جس کپڑے پر استری کا داغ لگا ہو وہاں یہ پیسٹ لگائیں اور تیس منٹ تک لگا رہنے دیں تیس منٹ بعد وہ کپڑا رگڑیں استری کا داغ مدھم پڑ جائے گا میرا آزمودہ ہے۔ انٹرویو میں سلیکشن کے لیے خاص وظیفہ:قارئین! اگر کہیں اپلائی کرنے چاہتے ہیں اور آپ یہ چاہتے ہیں میں سلیکٹ ہو جائوں تو پھر یقین کے ساتھ یہ وظیفہ آزمائیں عمل یہ ہے اعوذ باللہ اور بسم اللہ مکمل پڑھنے کے بعد سورئہ کوثر چار بار پڑھیں میں نے تو اسے بہت مرتبہ آزمایا ہے۔
گھنے بالوں کا وظیفہ:قارئین اگر کسی کے بال بہت ہی خراب یاگھنگھریالےہوں تو یہ وظیفہ ان کو خوبصورت اور گھنا کردے گا وظیفہ یہ ہے کہ اوّل و آخر گیارہ بار درود ابراہیمی اور 313 مرتبہ درمیان میں یَااَللہُ یَا بَارِیُٔ یَا کَبِیْرُ پڑھ کر اپنے ہاتھوں پر پھونک مارکر سر پر پھیر لیں یہ عمل ہر نماز کے بعد کرنا ہے۔
امتحان میں کامیابی کا وظیفہ:قارئین! پیپر پیپر قریب آرہے ہیں آپ نے جس وقت بھی پانی پینا ہے پانی پر سات مرتبہ یَاحَافِظُ یَاحَفِیْظُ دم کرکے پیا ہے انشاء اللہ کچھ ہی دنوں میں آپ کا حافظہ تیز ہو جائے گا ضرور آزمائیں۔(کامل حیدر، کلاسن)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں