Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میرے گھر کی چھت پر جنات کے مورچے

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میرے گھر پرجنات کا قبضہ ہو جاتا ہے ہم سب گھر والے بہت گھبرا جاتے ہیں۔ زیادہ تر جنات ہمارے گھر کی چھت پر موجود ہوتے ہیں۔ میں ہمت کرکے گھر کی چھت پر چڑھ جاتا ہوں اُدھر دیکھتا ہوں تو حیران ہو جاتا ہوں جنات نے تو باقاعدہ چھت پر چاروں کونوں میں اپنے مورچے بنائے ہوئے ہیں اور میزائل فٹ کئے ہوتے ہیں۔ چھت کے درمیان میں جنات کا سردار بیٹھا ہوا ہوتا ہےوہ مجھے اپنے پاس بلاتا ہے اور کہتا ہے کہ آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ہم آپ کے گھر کے محافظ ہیں۔ پر ہمیں زبردستی نکالنے کی کوشش کی تو ہم آپ کو نقصان دیں گے۔ میں ان سے سوال کرتا ہوں کہ یہ میزائل کس لئے فٹ کیے ہوئے ہیں؟ وہ کہتے ہیں کہ یہ آپ کے گھر کی حفاظت کے لیے فٹ کیے ہیں پھر وہ مجھے ایک میزائل چلاکر بھی دکھاتے ہیں اس طرح میری اس جنات سے کافی باتیں ہوئیں جو مجھے اب یاد نہیں ہیں۔ پھر میں اس سے سوال کرتا ہوں کہ آپ جنات کس کلام سے زیادہ ڈرتے ہیں۔ وہ کہتا ہے کہ یہ بات ہم ہر کسی کو نہیں بتاتے پر آپ ہمارے دوست بن گئے ہو اس لیے آپ کو بتاتے ہیں کہ اللہ کا نام ’’یاقہار‘‘ سے ہم جنات بہت ڈرتے ہیں اور یہ جنات کے ڈسے ہوئے کیلئے مجرب کلام ہے۔ مزید عمل:یہ عمل مجھے خلیفہ غلام رسولؒ (مجاز خلیفہ احمد علی لاہوری رحمۃ اللہ علیہ) کے بیٹے نے دیا ہے جو اس کے والد نے اسے یہ عمل دیا تھا۔ عبقری پڑھنے والوں کیلئے میں اس کی اجازت عام دیتا ہوں۔ بچھو، بھیڑ کے کاٹنے کا انتہائی مجرب عمل ہے اور میں نے کئی لوگوں پر آزمایا ہے ان کو بہت فائدہ ہوا ہے عمل: وَ اِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِیْنَ (الشعراء)اوّل و آخر تین بار درود شریف اور درمیان میں گیارہ بار یہ آیت پڑھنی ہے سانس روک کر اور شہادت والی انگلی کو متاثرہ جگہ کے اردگرد گھمانا ہے۔ ان شاء اللہ درد کو بھی فوراً آرام آجائے گا اور وہ جگہ سوجن بھی نہیں کریںگی۔ (آصف خان، ڈیرہ اسماعیل خان)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 423 reviews.