محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عرصہ دس سال سے عبقری رسالہ پڑھ رہی ہوںاور درس میں بھی شریک ہوتی ہوں۔ سب سے پہلے فرض نماز کے بعد انمول خزانہ نمبر1 پڑھتی ہوں‘ اس سے پہلے بہت بیمار رہا کرتی تھی اب ماشاءاللہ میری طبیعت ٹھیک ہوگئی ہے۔ دوسرا فائدہ: والد صاحب کی پنشن پہلے میری والدہ لیتی رہیں‘ دس سال ہوگئے وہ فوت ہوگئیں‘ میں نے پنشن لینے کا سوچا وضو والی دعااَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنْبِیْ وَوَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ وَبَارِکْ لِیْ فِیْ رِزْقِیْ۔ہر فرض نماز کے بعد ایک تسبیح پڑھتی رہی‘ اس وظیفے کی برکت سے پنشن بن گئی جو ناممکن کام تھا ممکن ہوگیا۔ہر وظیفہ یقین کیساتھ پڑھتی ہوں جن لوگوں کو کوئی مشکل ہوتی ہے وہ مجھ سے وظائف پوچھنے آتے ہیں اور انہیں وظیفے کرکے بہت خوشی اور کامیابی ہوتی ہے۔(سیّدہ منیر، بہاولپور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں