کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں اور درس سننا میری عادت بن چکا ہے‘ آپ کےدرس نے مجھے جینے کا سلیقہ سکھایا ہے۔ عبقری میں لوگوں کے تجربات و مشاہدات پڑھتا ہوں تو دل کو سکون ملتا ہے ‘ میرے بھی کچھ تجربات و مشاہدات ہیں جو میں عبقری قارئین کی نذر کررہا ہوں۔خاص طور پر ان کسان بھائیوں کے لیے جو دودھ دینے والے جانور رکھتے ہیں اور ان کا ذریعہ معاش یہی ہے۔
جانوردودھ دینا بند کردے یا پیشاب میں خون آئے
جانور کے پیشاب میں خون آرہا ہو یا جانور دودھ نہ دے رہا ہو یا ہاتھ نہ لگانے دے رہا ہو کوئی بھی مسئلہ ہو تو سات بار آیت الکرسی اور سات بار درود تنجینا پڑھ کر روٹی، آٹے ، گھاس پانی پر یا کوئی بھی کھانے والی چیز پر دم کرکے صبح و شام دیں‘ آپ کے جانور کا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔یہ مسائل میری گائے اور بکری کے ساتھ پیش آئے تھے۔ ایک دن گائے نے بالکل دودھ نہ دیا تو میں نے اپنے استاد سے بات کی تو انہوں نے یہ ٹوٹکہ بتایا۔ شام کو گائے نے دو کلو دودھ دینا شروع کردیا ہے۔الحمدللہ! جب بھی اب ایسا مسئلہ میرے ساتھ یا کسی دوسرے کے ساتھ بھی پیش آتا ہے تو میں خوشی سے یہ عمل کرتا بھی ہوں اور دوسروں کو بتاتا بھی ہوں۔
چولہے کی راکھ سے گائے دودھ دینا شروع
ایک دودھ والے نے بتایا کہ گائے دودھ نہیں دے رہی‘ میں نے ایک ٹوٹکہ عبقری کے کسی میگزین میں دیکھا تھا کہ ایک مٹھی چولہے کی راکھ لے کر گائے کے پائوں کے نیچے پھینک دیں تو گائے دودھ دینا شروع کردے گی‘ اس نے بھی ایسا کیا تو اس دودھ والے کی گائے نے دودھ دینا شروع کردیا۔ یہ ٹوٹکہ نظربد کیلئے بھی ہے۔ انوکھا حیرت انگیز ٹوٹکہ ہے‘ جب میں نے دودھ والے کو بتایا تو وہ مسکرایا تھا‘ مگر جب اس نے کیا تو حیرت زدہ رہ گیا‘ پھر مجھے بھی بتایا کہ یہ تو بڑا کامیاب ہے۔
جانوروں کی نظربد کے لیے
اگر جانوروں کو نظر لگ جائے تو یہ نقش لکھ کر آٹے کے پیڑے میں کھلانے کے لیے دے دیں۔ ان شاء اللہ شفا ہو جائے گی۔
۶ | ۱ | ۸ |
۷ | ۵ | ۳ |
۲ | ۹ | ۴ |
بپھرا جانور قابو میں آگیا!
قربانی کا جانور لیا قابو میں نہیں آرہا تھا چھ قصائی لگے ہوئے تھے مگر زمین پر نہیں گر رہا تھا۔ میں نے وہیں جانور کے گرد دائرہ میں ’’اصحاب کہف‘‘ کے نام لکھے اور دائرے میں قطمیر لکھا اور جانور قابو میں آگیا حتیٰ کہ اس پر چھری پھر گئی مگر وہ اپنی جگہ سے نہیں ہلا۔
قربانی کا جانور او ر بحوالہ قطمیر
قربانی کے لیے جانور لیا تو جانور منڈی سے ہی تنگ کرتا آرہا تھا میں نے انگلی سے اس پر ’’بحوالہ قطمیر‘‘ لکھا تو ٹھیک ہوگیا۔ مطلب دوبارہ تنگ نہیں کیا۔
جانوروں کی منہ کُھر بیماری ختم
’’منہ کُھر‘‘ کی بیماری اگر جانوروں میں آئے تو اونٹ کی ہڈی گلے میں باندھ لیں تو جانوروں کی یہ بیماری ختم ہو جائے گی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں