محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جب سے عبقری کا اجراءہوا ہے تب ہی سے ہمارے گھر آنے لگا تھا‘ 2006 کو میرے کزن کو ایجنسی والے نے تقریباً زبردستی عبقری پکڑا دیا صاحب آپ پڑھیں تو سہی یہ بڑا انمول رسالہ ہے۔ واقعی جیسے ہی وہ رسالہ گھر آیا جس نے بھی پڑھا گرویدہ ہو گیا اب صرف ہماری فیملی کے گھروں میں سات رسالے آتے ہیں ان کے وظائف سے ہم مستفید ہوتے ہیں میں نے امتحان کی کامیابی کیلئے سورۃ قلم والا وظیفہ بھیجا تھا مجھے بہت خوشی ہوئی جب قارئین لکھتے ہیں ہم نے سورئہ قلم والا وظیفہ آزمایا سوفیصد کامیاب پایا‘ بے شمار کے خطوط عبقری میں شائع ہوئے کہ سورۂ قلم والے وظیفہ سے ان کے بچے امتحانات میں پاس ہوئے وہ عمل یہ ہے:۔سورۂ قلم کا عمل لکھا ہوا تھا کہ سورۂ قلم ایک مرتبہ سیاہی کی دوات پر پڑھیں اور وہی سیاہی اپنے پین میں بھرلیں پھر ایک دفعہ دوبارہ پڑھ کر قلم کی نوک پر پھونک ماردیں۔ اس کے بعد دو رکعت نفل پڑھیں اور پھر سورۂ فتح پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیں۔اور پھر پیپرز میں یہی پین لیکر جائیں اور اسی سے لکھیں۔ ہمارے بتائے ہوئے وظائف سے لوگوں کو فیض پہنچتا ہے تو خوشی ہوتی ہے ہم بھی فیض اٹھاتے ہیں۔ ہمارے مسائل بھی ایسے وظائف عبقری میں لکھنے کی بدولت حل ہوتے رہتے ہیں۔
امتحان میں کامیابی کا ایک اور عمل بھی قارئین نوٹ فرمالیں! امتحان کے دنوں میں بیمار تھا‘ سخت بخار کی حالت میں پرچہ دینے گیا سرگھوم رہا تھا ‘ کوئی عمل باوجود کوشش کے نہ کرسکا۔ سر میں شدید درد تھا‘ نجانے میں نے کیا لکھا لیکن نمبر شاندار آئے وجہ یہ تھی گھر پر والدہ صاحبہ سورۃ والضحیٰ کی آیت نمبر پانچ وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰى کُھلا پڑھتی رہیں۔ یہ فیض بھی ہمیں عبقری سے ملا ‘ علامہ لاہوتی پراسراری صاحب نے ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں بتایا تھا۔ ہمارے ہمسائے میں ایک بچہ بہت ڈرتا تھا سوتے سوتے چیخ کر اٹھ بیٹھتا تھا‘ کہتا مجھے بَلا ڈرا رہی ہے اسےیَاقَہَّارُ پڑھنے کیلئے بتایا بچہ پڑھتا رہا اللہ کے حکم سے اب بالکل ڈر محسوس نہیں کرتا یہ بھی عبقری کا فیض ہے۔ (محمد فاران ارشد بھٹی خان، مظفر گڑھ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں