Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

28 سال روتے سسکتے گزرے! اس عمل نے خوشحال بنادیا

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ سلامت رکھے اور یونہی آپ دکھی انسانیت کی خدمت کرتے رہیں اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجرعظیم عطا فرمائے۔ آمین! ہمارے سلنڈر میں گیس ختم ہوگئی تھی میں کچن میں انمول خزانہ کام کرنے کے دوران پڑھتی ہوں ‘انمول خزانہ کی برکت سے
ہمارا سلنڈر پھر سے بھر گیا‘ میرے میاں پوچھتے ہیں کہ سلنڈر بھروایاہے؟ میں نے کہا نہیں اعمال کی برکت سےابھی تک چل رہا ہے۔ہماری ہمسائی ہے‘ وہ بے چاری بہت دکھی تھی‘ اس نے آکر اپنے گھر کی کہانی سنائی‘ مجھے بھی بہت دکھ ہوا‘ پھر میں نے اسے ایک عمل بتایا تین دفعہ اوّل وآخر درود ابراہیمی ایک بار سورئہ فاتحہ اور تین دفعہ سورئہ اخلاص اپنے مسائل کو ذہن میں رکھ کر زیادہ سے زیادہ باوضو پڑھو۔اس نے پڑھنا شروع کردیا پورا ایک ماہ اس نے پڑھا تو اس کو اس عمل کے فوائد ملنا شروع ہوگئے ہیں۔اس کی شادی شدہ زندگی کے 28 سال روتے ہوئے گزارے تھے۔ آج صبح صبح ہمارے گھر آئی ا‘ بہت خوش تھی میں نے پوچھا(ب) بہت خوش نظر آرہی ہو‘ وہ کہنے لگی باجی بات ہی خوشی کی ہے‘ کہنے لگی: میرے میاں نے مجھے اٹھائیس سال بعد عزت دینا شروع کردی ہے‘میرے میاں نے کبھی میرے ہاتھ میں پیسے نہیں رکھے‘ کل رات میرے میاں نے میرے ہاتھ پر آٹھ ہزار روپے رکھے کہ لے تو رکھ لے۔ ورنہ میں تو اپنی ماں سے خرچہ لے کر اپنی ضرورت کی چیزیں خریدتی تھی۔ گھر میں غربت تھی‘ بہت روتی تھی کہ یااللہ کسی کے آگے ہاتھ پھیلاتی جان نکلتی ہے تو کرم فرمادے‘
آپ نے یہ وظیفہ دیا اس نے تو میرے گھر کو رنگ دیا ہے۔ ایک ماہ میں ہماری تو زندگی بدل گئی ہے ان کے گھر میں بہت برکت آگئی ہے گھر سے لڑائی جھگڑے ختم بلکہ جڑ سے ہی ختم ہوگئے ۔ (ب) کہتی ہے‘ ساری زندگی لڑائی کے سوا کچھ دیکھ نہیں وہ تو اب عبقری کی سچ مچ کی دیوانی ہے۔(ساجدہ پروین، ڈسکہ)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 314 reviews.