محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! حضور کا فیض مخلوق خدا کو تاقیامت ملتا رہے (آمین)۔ بندہ دو انمول خزانے پر نماز کے بعد اور خزانہ نمبر2۔ زیادہ سے زیادہ پڑھنے کی کوشش کرتا ہے۔ الحمد اللہ فیض ہورہا ہے۔ انشاء اللہ ہوتا رہے گا۔ سورئہ والضحیٰ کا عمل بہترین ہے مگر جس کے نصیب میں ہوگا وہی کرے گا۔ ایک لڑکے کو بتایا ملازمت کیلئے ہفتہ کے بعد پوچھا کہنا لگا کہ میں نے پڑھا ہی نہیں۔ میں نے کہا جا تیرے نصیب میں ہی نہیں۔ یہ وظائف یا سورئہ واضحی والا عمل نصیب والے ہی پڑھتے ہیں ماشاء اللہ اس وظیفے کا بہت فیض و برکت و فائدہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کا پاک کا کلام اور صاحب روحانیت شیخ الوظائف کا فرمایا ہوا ہے۔ کیوں نہ اثر ہو۔ ایک واقعہ عرض کرتا ہوں سورۃ والضحیٰ والا عمل یقین جانیے تین دن ہی پڑھا ہوگا کہ اللہ تعالیٰ کا ایسا کرم ہوا کہ نئی(کار) گاڑی آگئی۔ ورنہ ہم عرصہ بیس سال سے کوشش کررہے تھے۔ کہ کس طرح گاڑی مل جائے مگر تعفن جانئے کہ یہ رقم ہی نہیں بنتی تھی 20سال سال پہلے ہمارے پاس گاڑی تھی مگر وہ بیچ دی کیونکہ حالات ایسے ہوگئے تھے اب الحمد اللہ اللہ تعالیٰ اس سے بہتر نئی گاڑی دے دی۔یہ سب سورۃ والضحیٰ والے وظیفے کا کمال ہے۔ انشاء اللہ اب گاڑی کی کوئی کمی نہیں رہے گی اس سے بھی عمدہ گاڑیاں ملتی رہیں گی ہم سب گھر والے حضرت حکیم صاحب کو دعائیں دیتے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں