محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے عبقری رسالہ ابھی نیا نیا پڑھنا شروع کیا ہے۔ الحمدللہ! زندگی اعمال پر آرہی ہے‘ اس میں موجود وظائف سے مشکلات حل ہوتی اپنی آنکھوں سےدیکھی ہے‘ چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے بہت کارآمد ہیں‘ حتیٰ کہ مجھے تو معلوم ہی نہ تھا کہ کچن میں موجود اشیاء اتنی مفید ہیں‘ اگر عبقری نہ ملتا تو شاید یہ باتیں مجھے کبھی معلوم نہ ہوتیں‘ مجھے قے بہت آتی تھی‘ جو کسی دوا سے نہ رکتی‘ عبقری رسالہ میں عبقری دواخانہ کی ادویات ’’سترشفائیں اور روحانی پھکی‘‘ منگوا کر کھانا شروع کی تو میں حیران رہ گئی چند خوراکوں سے ہی میری قے بالکل ختم ہوگئی۔ الحمدللہ! ایک سال ہوگیا مجھے دوبارہ قے نہیں ہوئی۔(مسز فوزیہ شفقت،لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں