محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کی محنت اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں سے عبقری اور آپ کی کوشش برآور ہوں آمین! اس رسالہ کی مدد سے میں بہت فیض پا رہا ہوں‘ آپ کا شائع کردہ یہ رسالہ عبقری ہر ماہ باقاعدگی سے ہمارے گھر آتا ہے‘اس میں موجود اعمال کی برکت مجھے اپنے گھر میں واضح نظر آتی ہے‘ گھر والے نماز‘ اعمال‘ رزق کی قدر کرنا شروع ہوگئے ہیں۔ اب ہمیں کوئی پریشانی آتی ہےتو سب سے پہلی نظر اعمال پر جاتی ہے۔ گھر میں کوئی بیماری آتی ہے تو عبقری میگزین میں موجود ٹوٹکے اور نسخہ جات آزمائے جاتے ہیں ۔
بے شک قارئین اپنے آزمودہ تجربات خلوص کے ساتھ بھیجتے ہیں اور جن پر عمل کرنے سے ہماری پریشانیاں ختم ہوتی ہیں اور ہمارے دل سے ان کیلئے ڈھیروں دعائیں نکلتی ہیں۔
میرے پاس بھی ایک ایسا ہی واقعہ ہے جسے پڑھ کر بے شمار قارئین کے مسائل کا حل انہیں مل جائے گا۔ کوئی بھی مشکل ہو‘ پریشانی ہو‘ رب سے کچھ منوانا ہو یہی عمل کیجئے دیکھئے پھر کیسے مقدر سنورتے ہیں اور کیسے بگڑے کام بنتے ہیں۔ قصہ کچھ یوں ہے کہ اسی سال کی بات ہے کہ جب میرے ایف اے کے امتحان ہوئے جو کہ میں نے سخت کشمکش کے عالم میںدیئے‘کچھ پریشانی ایسی تھی کہ میں ٹھیک طرح سے تیاری نہ کرسکا تھا‘ میرا دھیان ہروقت ادھر ہی ہوتا تھا‘ کچھ معلوم نہیں تھا کہ کیا پڑھوں کیا نہ پڑھوں؟ پیپر میں کیا لکھوں کیسے لکھوں کیونکہ دماغ ہی حاضر نہ ہوتا تھا۔ ایسے ہی پیپرز گزر گئے۔ مجھے ہر وقت ایک ہی پریشانی گھیرے رکھتی کہ آیا میں پاس ہو جائوں گا یا نہیں‘ اللہ کی رات بڑی رحیم ہے اس کے کرم سے ایک عبقری رسالہ میرے ہاتھ آیا جس میںدرود خضری کے فوائد درج تھے۔بس میرے ہاتھ تو جیسے کوئی خزانہ لگ گیا ہو‘میرے دل کو یقین ہوگیا کہ میری پریشانی صرف اسی درود پاک کے ورد سے ہی ختم ہوسکتی ہے اور پھر میں نے رزلٹ آنے سے پہلے اس درود شریف کا لاتعداد مرتبہ ورد کرنا شروع کردیا۔سارا دن چلتے پھرتے‘ وضو بے وضو ہر حالت میں زبان پر صرف اسی درود شریف کا ورد ہوتا ۔ میرے دل کو سکون مل گیا‘ راتوں کی نیند پرسکون ہوگئی۔ سینے میں ایسے جیسے ٹھنڈپڑگئی ہو۔ مجھے اپنی صحت بہترین محسوس ہونا شروع ہوگئی‘ نماز میں دل لگنا شروع ہوگیا‘ فجر کے وقت خودبخود آنکھ کھل جاتی۔ مسجد میں سکون محسوس ہوتا۔ جب نتیجہ آیا تو میں حیران رہ گیا کہ اللہ کے فضل و کرم اور حضورﷺ کی نظر شفقت سے میں نہ صرف پاس ہوا بلکہ بہت اچھے نمبر بھی آئے۔ محترم حکیم صاحب! میں نے نیت کررکھی تھی اگر امتحان میں اچھے نمبر آئے تو عبقری میں درود شریف کی بدولت ہونے والی اللہ کی رحمت کے اس واقعہ کو ماہنامہ عبقری میں ضرور شائع کرواؤں گا تاکہ لاکھوں قارئین تک میرا پیغام پہنچ جائے۔اللہ تعالیٰ آپ کو قدم قدم پر کروڑوں برکات، رحمتیں عطا فرمائے۔ آمین! درود خضری درج ذیل:
صَلَّی اللہُ عَلٰی حَبِیْبِہٖ مُـحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَاَصْـحَابِہٖ وَسَلَّمَ (ط،ساہیوال)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں