محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر 36 سال ہے‘ چند سالوں سے دوران ایام مجھے شدید تکلیف ہوتی‘ عبقری رسالہ سے دیکھ کر میں نے خود ہی عبقری دواخانہ سے ’’خاتون شفاء‘‘ اور کمزوری کیلئے ’’اکسیرالبدن ‘‘ اور فٹنس فولاد ٹانک لے کر لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کرنا شروع کردیا۔ چند ہفتوں میں ہی میرے چند سالوں کی تکلیف ختم ہوگئی۔ میں بتا نہیں سکتی کہ میں آپ کی کتنی شکر گزار ہوں آپ کو دعائوں کا تحفہ پیش کرنے کے علاوہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں کیا بتائوں آپ کی دوا اکسیرالبدن اور فٹنس فولاد ٹانک نے مجھے بہت طاقت دی ہے‘ میری ٹانگیں درد کرتی تھی ہروقت تھکاوٹ رہتی جو کہ اب بالکل بھی نہیں ہے۔ ماہانہ ایام بھی صحیح ہوگئے ہیں‘ ورنہ تو ٹکڑے خون کے نکلتے محسوس ہوتے تھے، اب تو میں یہ دوا اپنی بیٹی کو بھی استعمال کروارہی ہوں جو لیکوریا اورماہانہ ایام کی درد کی تکلیف میں مبتلا تھی اورکوئی دوا استعمال نہیں کرتی تھی کیونکہ وہ
ایک اسپیشل چائلڈ ہے اور بہت مشکل سے گولیاں نگل پاتی ہے لیکن یہ دوا بہت آرام سے پی لیتی ہے۔اس دوا کا مثبت اثر اپنی بیٹی میں بھی دیکھ رہی ہوں۔
محترم حکیم صاحب! آپ کے تسبیح خانہ سے جڑنے کے بعد زندگی سکون بھرگئی ہے، ہر پریشانی پر سب سے پہلے اعمال کرنے کی طرف دوڑتی ہوں اور جو کچھ بھی آپ کی بتائی ہوئی باتیں اور اعمال ہیں ان پر عمل کرکے اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔ رسالہ میں موجود ٹوٹکے اکثر آزماتی ہوں۔ اللہ پاک آپ کو نبی کریم ﷺ کے ساتھ قیامت کے دن جنت الفردوس میں مقام عطا فرمائے۔ آمین!(س ۔ ذ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں