محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں اور دوسروں کو بھی بتاتی ہوں اور خاص کر یَاقَہَّارُ کا وظیفہ 91 دن کا میں نے کئی مرتبہ کیا جب کوئی مشکل پیش آتی ہیں میں ’’یاقہار‘‘ کا وظیفہ پڑھتی ہوں اور میری ہر مشکل آسان ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ عبقری میں موجود دوسرے وظائف بھی پڑھتی ہوں۔ محترم حکیم صاحب میں آپ سے ایک واقعہ شیئر کرنا چاہتی ہوں۔ میرے بیٹے کے 9th کلاس کے پیپر شروع تھے وہ بہت محنت کررہا تھا۔ وہ رات کو ایک بجے تک پڑھتا تھا۔ اس کے سارے پیپر بہت اچھے ہوئے جب اس کا آخری پیپر فزکس ہورہا تھا تو اس دوران چیکنگ والا ٹیچر آیا اور اس کے پاس سے نقل کا چھوٹا سا ٹکڑا پکڑا اس ٹیچر نے میرے بیٹے سے پیپر لیا اور اسے کینسل کردیا اور اس پر دستخط کردیئے اور پیپر اسے واپس کردیا لیکن میرے بیٹے نے اپنا پیپر پھر بھی مکمل کردیا۔ جب رزلٹ آیا تو اس ٹیچر نے میرے بیٹے کے سارے پیپر فیل کردیئے تھے اور بورڈ میں امتحان پر دو سال کی پابندی لگا دی تھی ۔ یہ تو ٹھیک ہے کہ نقل کرنا اچھی چیز نہیں لیکن ساتھ میں میرے بیٹے کی ایک سال کی محنت ہمارے سامنے تھی۔ اس نے پوری تیاری کی تھی۔ امتحان کیلئے دن رات محنت کی۔ میرا بیٹا بہت مایوس تھا کہ اس کے دو سال ضائع ہوئے تو اس مشکل میں میں نے عبقری میں موجود کچھ وظائف پڑھے اور ساتھ میں بورڈ چیئرمین کو درخواست لکھی کہ میرے بچے کے ساتھ بہت زیادتی ہوئی اگر ٹیچر سزا دینا چاہتا تھا تو اس کا ایک پیپر کینسل کردیتا‘ اس کے سارے پیپر کینسل کرکے دوسال کی پابندی ناانصافی ہے اور ساتھ میں عبقری میں موجودوظائف پڑھنا شروع کیا اور ساتھ میں عہد کیا کہ اگر میرا کام ہوا تو عبقری میں ضرور لکھوں گی۔
درج ذیل وظیفہ کی برکت سے ہم نے بورڈ رابطہ کیا‘ افسران بالا کے سامنے تمام کیس رکھا‘بات سننے اور جانچنے کے بعد انہوں نے دو سال کی پابندی ختم کردی جو کہ ناممکن بات تھی۔ میرا بچہ اس مرتبہ دوبارہ پیپرز دے رہا ہے۔ وہ وظیفہ درج ذیل ہے:۔
ناممکن کام کیلئے دو رکعت نفل پڑھیں اور ہر رکعت میں سورئہ یٰسین پڑھیں (ایک مرتبہ) اور پھر نفل مکمل کریں اور سارا دن ان شاء اللہ پڑھیں۔
دوسرا وظیفہ سورئہ رحمن گیارہ مرتبہ گیارہ دن پڑھیں اور ناممکن کام کیلئے دعا کریں ان شاء اللہ کام ہو جائے گا۔لَاحَوْ لَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہَ ھُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْماکتالیس روز تک اکتالیس مرتبہ پڑھیں۔(آجون خان، مردان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں