Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شریر بچوں کی شکایات!پریشان والدین یہ کام کریں!

ماہنامہ عبقری - جون 2020

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری قارئین کیلئے اپنے آزمودہ ٹوٹکے لیکر حاضرہوا ہوں:۔(۱)میرے بچے بہت زیادہ شریر ہیں جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نہ کوئی محلے دار دروازہ پر دستک دےکر ان کی شکایت لگاتا‘ مجھے روز روز کی شکایات پر شدید شرمندگی سامنا کرنا پڑتا۔ پھر میں نے صبح نماز فجر کے لیے جاتے وقت انگلی سے بیرونی گیٹ پر اَللّٰھُمَّ بِسْمِکَ کَہَفْ قِطْمِیْر لکھنا شروع کردیا۔ الحمدللہ میں حیران رہ گیا جس دن سے یہ عمل لکھنا شروع کیا ہے۔ اس دن سے آج تک کوئی شکایت نہیں آئی۔(۲)جب بھی گھر سے باہر نکلتا ہوں موٹر سائیکل کے آگےبتی کے سامنے کہف اور پچھلی بتی پر بحوالہ قطمیر لکھتا ہوں اللہ رب العزت نے کئی مرتبہ حادثات سے محفوظ رکھا ہے۔
میری بیوی پر اثرات:(۳)میری بیوی پر اثرات تھے جس کے لیے کئی عاملوں کے پاس گیا مگر وقتی افاقہ ہوتا تھا اور بیوی نماز روزہ وغیرہ نہیں کرسکتی تھی اگر وقتی طور کرتی بھی تو تکلیف بڑھ جاتی‘ جب سے تسبیح خانہ سے تعلق بنااور افحسبتم اور اذان کا وظیفہ کیا اس دن سے افاقہ ہوا‘ پھرعبقری حویلی احمدپور شرقیہ دسمبر 2018ء میں جانا ہوا‘ وہاں آپ سے اَللّٰھُمَّ بِسْمِکَ کَہَفْ قِطْمِیْر کی اجازت طلب کی ‘ آپ نے بخوشی اجازت دے دی۔ پڑھنے سے افاقہ ہوا اور بیوی نماز اورتہجد کی طرف راغب ہوئی تکلیف تو اب بھی ہے مگر فائدہ بہت ہوا۔ الحمد اللہ۔(محبوب علی، ٹنڈو الٰہ یار)
تعویذ پہنا اور بیماری ختم!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری حویلی احمد پور شرقیہ میں جو تعویذتقسیم کیے گئے ان سے الحمدللہ 20سال سے جو تکلیف تھی‘ وہ ختم ہوگئی ہے ‘بچپن سے آج تک میرے ساتھ مسئلہ تھا کہ رات کو میرا سانس بند ہو جاتا میں اونچی اونچی آواز میں (حلق پھاڑکر) چیخیں مارتی ایسا لگتا کہ میرا کوئی زور زور سے گلا دبا کررہا ہے میری خوفناک آواز سے سارے گھر والے میرے پاس جمع ہو جاتے‘ پانی وغیرہ دیتے میری کمر اور سینے کو ہاتھ سے ملتے کہ میری سانس ٹھیک ہو‘ گھر والوں کو میری اس طبیعت کا علم تھا اس لیے میں کہیں بھی جاتی رات کو گھر واپس آجاتی‘ڈاکٹروں کو بھی میری اس تکلیف کا پتہ نہ چل سکا‘ ہوسٹل میں بھی میری جب طبیعت بگڑتی تو ساری لڑکیاں ڈرجاتی کیونکہ میرے اپنے بس میں نہ تھا‘ میں نے کئی دم کروائے مگر کوئی فرق نظر نہ آیا‘ شکر اس ذات کا جب سے یہ بابرکت تعویذ ڈالا الحمدللہ مجھے اس تکلیف سے نجات مل گئی ہے‘ عبقری حویلی احمد پور شرقیہ حویلی میں یہ تعویذ اور ڈوری دسمبر 2018ءمیں تقسیم کیے گئے تھے۔ شکریہ عبقری! شکریہ حکیم صاحب دامت برکاتہم!(م۔ گجرات)
آہ ہم ناشکرے انسان
ذرا سی بس تکلیف ملنے کی دیر ہوتی ہے ہم ناشکرے انسان اللہ تعالیٰ کی عطا کی ہوئی نعمتوں، آسائشوں، کرم نوازیوں کو نظر انداز کرکے اپنی تکلیفوں، مشکلوں، پریشانیوں اور محرومیوں کا رونا رونے بیٹھ جاتے ہیں‘ کبھی کسی اور کے درد کو نہیں دیکھتے، سوچتے۔وقت پر اگر ہمیں کھانا نہ ملے، پانی ٹھنڈا نہ ملے، پسند کا لباس یا پسند کی چیز نہ ملے تو ہمارا لڑنا جھگڑنا دیکھنے کے قابل ہوتا ہے۔ ہم یہ نہیں سوچتے کہ دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں جو سوکھی روٹی کے ایک نوالے پانی کی ایک بوند تک کو ترستے ہیں۔ پسند کی چیز نہ ملنے پر لڑنا جھگڑنا تو دور وہ تو کسی چیز کی خواہش ہی نہیں کرتے ہیں‘ یہ سو چ کر کہ والدین ہماری پسند کی چیز لے کے دینے کے متحمل ہی نہیں ہوسکتے ہیں۔ذرا سوچئے! تو سہی ‘کیا وہ انسان نہیں ہیں؟ کیا وہ دل نہیں رکھتے؟اگر آپ اپنی چند ایک خواہشات ہی نظر انداز کرکے وہ پیسہ ضرورت مندوں پر خرچ کردیں تو یقین جانیے آپ خود کو بہت ہلکا پھلکا محسوس کرینگے۔ صرف ایک بار ہی کسی کے درد، کسی کی محرومی کو محسوس کرکے دیکھئے تو سہی آپ کی اپنی تکلیف دور ہو جائے گی۔جیسی بھی تکلیف ہو، جیسی بھی مشکل ہو یا جیسی بھی محرومی ہو اگر آپ یہ سوچیں کہ میری تکلیف تو کچھ بھی نہیں جانے دنیا میں کتنے لوگوں کو مجھ سے زیادہ مشکلات و محرومیاں درپیش ہیں تو آپ کو اپنا درد بہت کم محسوس ہوگا جب آپ پر دوسروں کے دکھ درد کا احساس حاوی ہو جائے گا تو آپ کو اپنا درد بھول جائے گا۔(شائزہ مغل، سکھیکی منڈی) 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 184 reviews.