محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا رسالہ عبقری تقریباً ایک سال ہوگیا‘ باقاعدہ پڑھ رہا ہوں‘ یہ کاوش آپ کی عظیم ترین کاوش ہے۔ اس رسالہ میں کارآمد ٹوٹکے علاج کیلئے ہوتے ہیں اور ورد وظائف بھی بڑے کارآمد ہوتے ہیں۔اس لیے میںایک آزمودہ ورد روزی و رزق کی کشادگی کیلئے لکھ رہا ہوں یہ ورد حقیقی ضرورت رزق و تنگدستی کیلئے ہے جو شخص مفلسی اور تنگدستی میں زندگی گزار رہا ہو اس کیلئے ایک بہت ہی بڑا ورد ہے اس کو وہی لوگ کریں جن کو حقیقی ضرورت ہو۔ خوب سے خوب کی تلاش والے نہ کریں۔ اس کو اگر یقین کے ساتھ کریں گے تو دولت‘ رزق مقناطیس کی طرح ان کی طرف کھنچتا ہوا آئے گا۔ ان شاء اللہ نیچے والا ہاتھ اوپر والا ہاتھ بن جائے گا۔
وَ مَنْ یَّـتَّقِ اللہَ یَجْعَلْ لَّہٗ مَخْرَجًا ۙ﴿۲﴾ وَّ یَرْزُقْہُ مِنْ حَیْثُ لَا یَحْتَسِبُ وَ مَنْ یَّتَوَکَّلْ عَلَی اللہِ فَہُوَ حَسْبُہٗ اِنَّ اللہَ بٰلِغُ اَمْرِہٖ قَدْ جَعَلَ اللہُ لِکُلِّ شَیْءٍ قَدْرًا ﴿۳﴾طریقہ: پہلے سات مرتبہ درود شریف پھر سات مرتبہ سورۂ اخلاص‘ پھر ایک سو ایک مرتبہ درج بالا آیات پڑھیں۔ پھر آخر میں سات مرتبہ سورۂ اخلاص اور پھر سات مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ یہ عمل چالیس یوم تک کرنا ہے اور پرہیز جلالی لازمی کریں یعنی اکتالیس دن تک کسی قسم کا گوشت نہیں کھانا ہے‘ کچا پیاز‘ ٹماٹر وغیرہ نہیں کھانا ہے۔ عمل رات کو نماز عشاء کے بعد پڑھنا ہے۔ دال مونگ وغیرہ لاہور نمک ڈال کر روٹی کے ساتھ کھائیں یا پھر کوئی اور سبزی وغیرہ۔ (اورنگ زیب ‘ ہری پور ہزارہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں