گرمی دانے، پھنسیاں اور جلدی امراض میں مٹھائیاں نہ کھائیں:نیچرو پیتھ کہتے ہیں ساون بھادوں کے مہینے میں پسینے کی زیادتی اور آب و ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ جانے سے کئی جلدی امراض جیسے پھنسیاں، گرمی دانے اور خارش جیسے مسائل کا پیدا ہونا فطری امر ہے۔ اس موسم میں گڑ، شکر، مٹھائیاں اور چاکلیٹس وغیرہ کم سے کم استعمال کریں، بالخصوص موسم برسات میں تو بالکل ہی ترک کردیں۔ نیم کے صابن کا استعمال اکثر و بیشتر کرلیا کریں، ثقیل غذائوں کا استعمال زیادہ نہ کیا جائے اور گوشت، کڑاہی یا مرغ مسلم جیسی خوراکوں سے کچھ عرصہ پرہیز کیا جائے تو آپ بہت حد تک مرض کی شدت سے بچائو کرسکیں گے اور اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ہرگز نہ بھولیں۔
پیٹ میں گیس ختم ہوگی کھانے سے
گیس بننے کے عمل کے لیے غیر ضروری چکنائیوں، مٹھائیوں، چاول، دال ماش، بینگن، تلی اور بھنی ہوئی غذائوں، بادی، ترش مرغن اور ثقیل غذائیں نقصان دیتی ہیں۔ ہر کھانے کے آدھے گھنٹے بعد عرق سونف کا آدھا کپ پینے سے گیس بننے کا عمل ختم ہو جاتا ہے۔ علی الصبح تیز قدموں کی سیر عمدہ ورزش ہے۔ کھاناکھا کر ٹہلنا اچھا ہے۔ فوراً سونا نقصان دہ ہے۔ کولا مشروبات سے بچنا بہت ضروری ہے۔ زیادہ چائے، سگریٹ، پان، تمباکو اور نسوارمعدے کے افعال کو بگاڑ دیتے ہیں۔ ذرا احتیاط کرلی جائے تو گیس سمیت معدے کے لاتعداد مسائل سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں