میں نے اپنے بیٹے کو ایک بہت اچھے سکول میں داخل کرایا ہے۔ اس کا سالانہ خرچہ ہزاروں میں ہے۔ مگر میرا بچہ پڑھائی میں دلچسپی نہیں لیتا۔ جس کی وجہ سے میں سخت پریشان ہوں۔ اس کی وجہ کیا ہے، گھر میں ہر قسم کی سہولت موجود ہےمگر بچہ خاموش خاموش رہتا ہے۔ (شگفتہ نذیر، لاہور)
مشورہ: آج کے دور میں ماں باپ بچے کو مہنگے سے مہنگے سکول میں داخل کراکے سوچتے ہیں کہ ہمارا فرض ادا ہوگیا ۔بچے پر بھرپور توجہ دیجئے۔ سکول سے آئے تو اس کے ساتھ کھانا کھائیے اور اس سے پوچھئے آج کا دن کیسے گزارا۔ بچے کو یہ احساس دلائیے۔ آپ اس کی ماں ہی نہیں بلکہ بہت اچھی ہمدرد دوست ہیں۔ رات کو سوتے وقت کم از کم ایک آیت یاد کرائیے۔ اسلام کے بارے میں بتائیے، آپ دیکھیں گی چند ہی ماہ میں بچہ پڑھائی میں بھی دلچسپی لے گا اور اپنے ہم عمر دوستوں میں گھلے ملے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں