محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی عمر اور جزائے خیر عطا فرمائے ‘آپ مخلوق خدا کو سستے اور کامیاب علاج سے نواز رہے ہیں۔ آپ کی ادویات کی ایک سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ ان کی مقدار زیادہ اور قیمت بہت کم ہے اور ان ادویات کیلئے باقاعدہ چیک اَپ کروانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔میرے ساتھ مسئلہ یہ تھا کہ مجھے پیلا یرقان تھا‘ میری رنگت‘ میری آنکھیں حتیٰ کہ دور سے ایسا لگتا تھا جیسے کسی نے میرے اوپر ہلدی پھینک دی ہو‘ ہروقت متلی‘ دل گھبراتا تھا۔ بہت سیرپ پیے‘ سیرپ ڈاکٹری ہدایات کے مطابق استعمال کرتی‘ چند ماہ تک جسم دوبارہ اپنی اصلی حالت پر آجاتا ۔ جیسے ہی موسم گرما کا آغاز ہوتا مجھے دوبارہ پیلیا ہوجاتا‘ عبقری پڑھنا شروع کیا‘ اس رسالے کے آخری صفحات جنہیں میں شفائی صفحات کہتی ہوں وہاں میں نے اپنے مرض کو دیکھتے ہوئے عبقری دواخانہ کا تیار کردہ ’’ہیپاٹائٹس نجات سیرپ‘‘ عبقری دواخانہ سے بذریعہ وی پی پارسل منگوایا۔ اس کے ساتھ معدہ کی خرابی دور کرنے سے عبقری دواخانہ ’’جوہرشفاء مدینہ ‘‘ منگوائی۔ میں نے ہیپاٹائٹس نجات سیرپ کی 12 بڑی بوتلیں لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کیں اور جوہر شفاء مدینہ تو اب بھی میرے گھر میں موجود ہے۔ الحمدللہ! اس بات کو دو سال بیت گئے‘ میرے معدہ اور یرقان کے تمام مسائل ختم ہوچکے ہیں۔ اب میں مکمل فٹ اور سرخ و سفید ہوں۔ (زوجہ سعید اللہ، چکوال )۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں