محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! درج ذیل ٹوٹکے میں نے خود آزمائے ہیں‘ بہت فائدہ ہوا ہے۔
پہلا ٹوٹکہ: میری بیٹی کی عمر تین سال کی تھی‘اس کی پلکوں کے پاس دانہ ہوگیا تھا‘ بہت علاج کروایا مگر ڈاکٹر نے کہا آنکھ کا آپریشن ہوگا وہ بھی میجر آپریشن‘ ہم بہت پریشان تھے‘ مغل آئی ہسپتال میں بھی چیک کروایا وہاں بھی آپریشن بتایا پھر میری خالہ نے مجھے بتایا کہ گرم مصالحہ کی لونگ پانی کے ساتھ زمین پر گھس کر اس پانی کے ساتھ زمین میں گھس کر اس کا پانی دانے پر لگایا‘ تین دن میں دانہ بالکل ٹھیک ہوگیا۔
2۔میری دادی مرحومہ درد کی جگہ پر سرسوں کے تیل میں ایک چائے کا چمچ چونا اور ایک چائے کا چمچ ہلدی اچھی طرح پکا کر سوتے وقت حسب برداشت گرم لگا کر باندھ دیتی‘ دو تین دن میں درد ٹھیک ہوجاتا تھا‘ میں نے یہ دوا بنانی انہی سے سیکھی تھی‘ مرہم تب استعمال کریں جب دوا پک کر لال ہوجائے۔ (مسزماجد شکیل‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں