Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بلی اور کتیا کو گولی ماری!لرزہ خیز انجام پڑھیں!

ماہنامہ عبقری - جون 2020

ماموں سے بدسلوکی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری دوست کی تائی اماں ہیں ان کے سگے ماموں جنہوں نے شادی نہیں کی تھی‘ وہ عملیات کا شوق رکھتے تھے وہ اپنی بہن کے گھر رہتے تھے۔ تائی اماں جب اپنی امی کے گھر ملنے گئی تو اپنے اس عامل ماموں سے کہتی باہر جائو میں نے کمرے کی صفائی کرنی ہے اس نے کہا بیٹی مجھے اندر بیٹھا رہنے دو باہر سردی ہے اور وہ حقہ پی رہے تھے۔ دوست کی تائی نے غصہ سے ان کا حقہ اٹھا کر باہر پھینک دیا تو ان کے عامل ماموں نے غصے سے انہیں بددعا دی کہ(ش) نہ تو اپنی گود میں لعل کھلائے گی نہ تو اس بھوری بھینس کا دودھ پیوگی۔
پھر حکیم صاحب! ایسا ہی ہوا دوست کی تائی اماں کی اولاد نہیں ہوئی اس نے ہر طرح کا علاج کروایا تعویذ لیے مزاروں پر جا جا کئی کئی دن گزارے ہر طرف سے مایوس اب تو بوڑھے ہوچکے ہیں اور نہ ہی تائی اماں کی بھینس کا بچہ ہوا حالانکہ انہوں نے سات سال رکھی وہ بھینس آخر وہ فروخت کردی۔
کتیا کو گولی ماردی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!یہ ہمارا آنکھوں دیکھا عبرت ناک واقعہ ہے‘ ہمارے گھر کے پاس ہی مرغی خانہ ہے کافی سال پہلے کا واقعہ ہے‘ ہمارا ہمسایہ جو ہماری گلی میں ہی رہتا ہے‘ اس کا مرغی خانے میں بہت آنا جانا تھا‘ وہ مرغی خانے والے کا گہرا دوست بنا ہوا تھا‘ دن رات مرغی خانے میں آتا جاتا تھا‘ مرغی خانے والے کے سب کام بھاگ بھاگ کر کرتا تھا۔ مرغی خانے کی دیواریں چھوٹی تھی تو رات کو کتیا دیوار پھلانگ کر آتی اور مرغی کھا جاتی تھی ہمارے ہمسائے نے گھر آکر بندوق اٹھائی اور جاکر کتی کو گولی ماردی ۔ حکیم صاحب! کتیا کا پیٹ پھٹ گیا اور اس کے چھوٹے چھوٹے بچے ادھر ادھر بکھر گئے کتیا وہاں پر ہی مرگئی۔
بلی کو گولی ماردی
حضرت جی! اس شخص کا ایک اور واقعہ یہ بھی ہماری آنکھوں دیکھا ہے اس کے بیٹوں نے کبوتر پال رکھے تھے ایک دو بار ایسا ہوا کہ بلی آکر ان کے کبوتر پکڑ کر لے جاتی یا کھا جاتی تھی ان کو بہت غصہ آیا انہوں نے بلی کو پکڑ لیا اور لکڑی کے گلا (جس کے ساتھ گائوں میں بھینس باندھتے ہیں) اس کے ساتھ رسی سے بلی کو باندھ دیا اور بندوق سے بلی کو گولی مارنے لگے۔ بلی کبھی ادھر بھاگتی کبھی ادھر بھاگتی ایسے لگتا جیسے منتیں کررہی ہو کہ مجھے چھوڑ دو۔ حکیم صاحب ہم بھی وہاں کھڑے تھے انہیں ذرا ترس نہیں آیا اور بلی کو گولی ماردی وہ وہاں ہی مر گئی پھر اپنے چھوٹے بیٹے سے کہا بلی کو اٹھا کر کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دو۔ اس کے بیٹے نے بلی کو ڈھیر پر پھینک دیا۔ پھر ان کے گھر تو جیسے تباہی آگئی کچھ عرصہ بعد ان کا وہی چھوٹا بیٹا جو بلی کو ڈھیر پر پھینک کر آیا تھا اس بیٹے کا ایکسیڈنٹ ہوگیا اور وہ مر گیا پھر انہوں نے اپنی بیٹی کی چودہ سال کی عمر میں شادی کی تو ان کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی یعنی ان کی نواسی تو وہ مرگئی کچھ عرصے بعد ان کی وہ بیٹی بھی مرگئی ان کے گھر میں شدید لڑائیاں رہنے لگی ان کے بیٹے گھر میں ذراسی لڑائی پر ایک دوسرے کے خلاف بندوق اٹھا لیتے پھر ان کا بڑا بیٹا لڑکر علیحدہ ہوگیا۔ ان کی بیوی کی کئی کئی دن زبان بند رہتی وہ اشاروں سے بات کرتی تھی پھر کچھ عرصہ بعد اس کی بیوی بھی مرگئی۔ ان کی بڑی بیٹی ملنے آئی تھی فیصل آباد سے تو اس کی تین چار مہینے کی بیٹی بھی ان کے گھر فوت ہوگئی وہ روتی ہوئی واپس گئی۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 143 reviews.