محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک آپ کی اور آپ کی نسلوں کی کامل حفاظت فرمائیں ۔ میں ، میری والدہ اور بہن بھی آپ سے بیعت ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا شکرہے بیعت کی بہت برکت مل رہی ہے۔ دم میں شرکت کرتا ہوں۔ دم کی برکت سے ہماری بہت سے پریشانیاں دور ہوئیں۔ والدہ کی آپ سے دوبار ملاقات ہوچکی ہے پہلی ملاقات میں آپ نے یَامُمِیْتُ یَاقَابِضُ مُحَمَّدُرَّسُوْلُ اللہِ اَحْمَدٌ رَّسُوْلُ اللہِ پڑھنے کو دیا تھا، 200 بار سورئہ الفلق اور سورئہ الناس دی تھی پھر دوبارہ ملاقات ہوئی اس میں آپ نے یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ دیا تھا یہ وظیفہ ابھی تک جاری ہے کیونکہ دوبارہ ملاقات نہیں ہوسکی۔ اس وظیفہ سے ہماری بہت پریشانیاں دور ہوئیں۔
میری والدہ کو ایک مسئلہ پیش آیا ہم سب گھر والے بہت پریشان ہوئے۔ میری والدہ کی عمر تقریباً 59سال ہے اچانک ان کو بلیڈنگ شروع ہوگئی۔ والدہ نے مجھے بتایا کہ اس طرح مسئلہ ہوگیا ہے مجھے تو تقریباً پندرہ سال سے بلیڈنگ بند ہوچکی ہے ڈاکٹر کو دکھایا تو اس نے فوراًڈی این سی کا مشورہ دیا۔ڈی این سی سے پہلے ایک دم کرو ا چکا تھا۔ دوسری بارڈی این سی سے پہلے دم کروایا۔ 4فروری کو سروس ہسپتال میں ڈی این سی ہوئی۔ بہت پریشان تھا کہ کیا کروں آپ سے ملاقات کرنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہیں ہوسکا۔عبقری کے فیس بک پیج سے ایک دن مجھے ایک دعا ملی ‘ جس میں ایک مسنون دعا کی فضیلت لکھی اس کا عنوان تھا ’’مسنون دعا کی برکت سے ٹانگ کٹنے سے بچ گئی‘‘دعا یہ ہے:یَاجَابِرَ الْعَظْمِ الْکَسِیْرِ اَغِثْنِیْ اِشْفِنِیْ یہ دعا ایک اللہ والے نے کسی مریض کو بتائی تھی جس کی ٹانگ کٹنے والی تھی‘ اس نے یہ دعا پڑھی اور جب اس کی پٹی کھولی تو ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے‘ زخم بالکل ٹھیک ہوچکا تھا۔ اس دعا کی فضیلت یہ ہے کہ حضورﷺ نے یہ دعا بدر کے موقع پر پڑھی تھی۔ جب میں نے یہ دعا ڈی این سی کی رپورٹ آنے تک رو رو کر پڑھی اللہ کے کرم اور فضل سے رپورٹ بالکل ٹھیک آئی۔ دوسرا یہ کہ ڈی این سی سے پہلے میں نے والدہ کو بسم اللہ والا تعویذ بھی صبح شام چھوٹے سے کاغذ پر لکھ کر دیا جس دن امی ڈی این سی کروانے گئی اس وقت بھی یہ تعویذ امی کے منہ میں تھا اور ابھی تک یہ تعویذ لکھ کر کھلا رہا ہوں اس
سے بھی بہت فائدہ ہورہا ہے۔روزانہ اذان والا عمل کرتا ہوں اور والدہ کے دونوں کانوں میں دم کرتا ہوں یہ بھی عمل میں نے ڈی این سی سے پہلے شروع کیا ہوا ہے اللہ کے فضل سے ابھی تک جاری ہے‘ اس عمل کی برکت سے والدہ کو نیند بھی اچھی آتی ہے اور اس عمل کی برکت سے ماشاء اللہ طبیعت میں بھی سکون ہے‘ یہ اذان والا عمل رات کو سوتے وقت روزانہ ایک بار کرتا ہو۔(حافظ آصف مسعود، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں