پہلے ان ہدایات کوغور سے پڑھیں: ان صفحات میں امراض کا علاج اور مشورہ ملے گا توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔ لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں کھولتے ہوئے خط پھٹ جاتا ہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ روحانی مسائل کے لئے علیحدہ خط لکھیں۔صفحے کے ایک طرف لکھیں۔ نام‘ موبائل نمبر اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔ نوجوانوں کے خطوط احتیاط سے شائع کیے جاتے ہیں ایسے خطوط کے لئے جوابی لفافہ لازم ہے کیونکہ اکثر خطوط اشاعت کے قابل نہیں ہوتے۔
بیٹی کی نظر کمزور اورسردرد
میری بیٹی جس کی عمر 21 سال ہے وہ بہت کمزور ہے کھاتی پیتی کچھ نہیں‘ اس کے سر میں اکثر درد رہتا ہے‘ نظر بھی کمزور ہے‘ عینک استعمال کرتی ہے برائے مہربانی اس کیلئے بھی کوئی دوا تجویز فرمادیں تاکہ جس طرح مجھے آپ کی تجویز کردہ دوائی سے افاقہ ہوا ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ اسے بھی ان چیزوں سے نجات دے۔ (عبدالقیوم‘ لاہور)
مشورہ:آپ عبقری دواخانہ کی دوا ’’روشن دماغ‘‘ اپنی بیٹی کو چند ڈبیاں مستقل مزاجی سے استعمال کروائیں۔ اس کے علاوہ اپنی بیٹی سے کہیں کہ ہر نماز کے بعد سات مرتبہ اول و آخر ایک مرتبہ درود شریف کےسا تھ یَانُوْرُ پڑھ کر آنکھوں پر انگلی پھیر لیا کرے۔
جلدی بیماری نے پریشان کررکھا ہے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! پچھلے دو سال سے جلدی بیماری میں مبتلا ہوں جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں۔ جلد پر ایک پیپ والا دانہ ہوتا ہے پھر وہ دائرے کی صورت اختیار کر جاتا ہے جس سے اس دائرے میں مزید دانے ہو جاتے ہیں ڈاکٹر اس بیماری کو Ichthyosis کہتے ہیں مجھے ڈاکٹروں نے بہت سی دوائیاں دی ہیں لیکن مجھ اس سے کوئی فرق نہیں پڑا۔ مجھےمیری ایک سہیلی نے عبقری دواخانہ کے بارے بتایا۔ برائے مہربانی مجھے ایسی دوا بتائیں جس سے میں اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کرسکوں۔ (پوشیدہ،ڈیرہ غازی خان)
مشورہ:آپ گرم ‘ تلی ہوئی اور مصالحہ دار اشیاء سےمکمل پرہیز کریں۔ ایک پیالی دہی میں پودینہ کے پتے ڈال کر گاڑھا سا مکسچر بنالیں اور اس مکسچر میں حسب ذائقہ نمک اور کالی مرچ ڈال کر کھانے کی جگہ ایک وقت میں یہی غذا کھائیں۔ یہ ٹوٹکہ چند ہفتے مستقل مزاجی سے کریں۔ مزید عبقری دواخانہ کی دوا ٹھنڈی مراد اور خون صفاء لکھی گئی ترکیب کے مطابق چندہفتے استعمال کریں۔ ان شاء اللہ آپ کے تمام جلدی مسائل اس ٹوٹکے اور دوا سےٹھیک ہوجائینگے۔
دائمی نزلہ زکام کا علاج
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم سب گھر والوں نے حال ہی میں عبقری کو پڑھنا شروع کیا ہے اور سب ہی کا یہ پسندیدہ ترین رسالہ بن چکا ہے‘ پڑھ کر سکون ملتا ہے لوگوں کے مسائل کا حل اسی میں ہے۔ میرے والد کو ہر دوسرے دن گرمی ہویا سردی نزلہ زکام کی شکایت رہتی ہے‘ تھوڑی سی گرد اٹھے تو فوراً چھینکیں شروع ہو جاتی ہیں۔ سردیوں میں تو کبھی آرام ہی نہیں آتا۔ علاج بھی بہت کروایا ہے لیکن صرف وقتی طور پر آرام آتا ہے بہت پریشان ہیں کوئی اچھا سا علاج بتادیں۔ (س،ر۔راولپنڈی)
مشورہ:آپ عبقری دواخانہ کا تیار کردہ ’’الرجی نزلہ کورس‘‘ اپنے والد کو کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کروائیں۔ اس کے علاوہ اپنے والد سے کہیے رات کو سوتے وقت گائے کے گھی کو ایک ڈراپر میں ڈال کر حسب برداشت ہلکا گرم کرکے ایک قطرہ ناک کے دائیں اور ایک قطرہ ناک کے بائیں نتھنے میں ڈال کر کھینچ لیں۔ یہ عمل اپنی زندگی کا حصہ بنالیں ۔ ان شاء اللہ ٹوٹکے اور دوائی سے آپ کے والد کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔ دماغی کمزوری‘ یادداشت کی کمی‘ نزلہ زکام‘ بالوں کا سفید ہونا ان تمام مسائل کا حل اسی ٹوٹکے میں ہے۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو تسبیح خانہ اور عبقری کی پوری ٹیم کو سلامت تا قیامت آباد رکھے میں عبقری رسالہ کی پانچ سال سے قاری ہوں عبقری میں لکھے لوگوں کے مسائل حل ہوتے بیماریوں سے شفا ملی اور وظائف کے بارے میں پڑھتی ہوں تو دل خوش ہوتا ہے کہ دنیا میں آپ جیسے نرم دل اور شفیق اور محترم لوگ بھی موجود ہیں۔ حکیم صاحب میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں آج سے اڑھائی تین سال پہلے شدید بخار اور جسم کے تمام جوڑوں کے درد میں مبتلا ہوں دوائی لیتی ہوں تو ایک بار لینے سے آرام آجاتا ہے۔ دوبارہ تو درد زیادہ ہو جاتا ہے بہت سے لوگوں سے دم وغیرہ کروایا ہے کچھ کہتے ہیں کہ جادو ہے کچھ جنات بتاتے ہیں کچھ سفلی اگر میں دم کرائوں تو پھر بھی دو یا چار دن آرام آجاتا ہے لیکن دوائوں سے کچھ بھی افاقہ نہیںہوا بہت علاج کیا ہے۔ عبقری کا یورک ایسڈ سے نجات کورس بھی استعمال کیا ہے۔ آپ مجھے اس کا کوئی حل کوئی وظیفہ عطا فرمائیں تاکہ مجھے ان دردوں سے نجات ملے زندگی سے مایوس ہوچکی ہوں اب آخری در عبقری کا ہے (صابرہ بی بی ، جھنگ)
مشورہ:
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں